کیوبا (Cuba)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 9؍اپریل 2021ء)
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ دسمبر 2012ء میں مکرم سلطان احمد نصیر صاحب کے قلم سے بحیرہ کریبین میں واقع چند جزائر پر مشتمل ایک ملک کیوبا کے بارے میں مختصر معلوماتی مضمون شامل ہے۔ جسے 1492ء میں کرسٹوفر کولمبس نے دریافت کیا اور بعدازاں اس کی وجہ سے ہی امریکہ دریافت ہوا۔
کیوبا کا بڑا جزیرہ خلیج میکسیکو سے ہیٹی تک جاتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہاوانا (Havana) ہے۔ کیوبا کا رقبہ ساڑھے بیالیس ہزار مربع میل اور آبادی بارہ ملین کے قریب ہے۔ یہاں کی شرح خواندگی قریباً سوفیصد ہے۔
1898ء تک کیوبا پر سپین نے حکومت کی۔ پھر امریکہ اور سپین کی جنگ کے بعد یہ امریکہ کے زیرتسلّط آگیا۔ 1902ء میں کیوبا نے باضابطہ طور پر آزادی حاصل کرلی۔ یہ بہت صحت افزا مقام ہے اور یہاں سیاحت کو صنعت کے طور پر اختیار کیا گیا ہے۔ تاہم 1997ء تک یہاں کے مقامی لوگوں کا غیرملکی سیاحوں کے ساتھ ملنا جلنا ایک قانونی جرم سمجھا جاتا تھا۔
کسی وقت کیوبا دنیا کا سب سے بڑا چینی پیدا کرنے والا ملک تھا لیکن بعد میں بہت سی قدرتی آفات نے اس صنعت کو کافی نقصان پہنچایا۔ کیوبا میں خام تیل،گیس اور بہت سی معدنیات خصوصاً نکل (Nickel) دھات پائی جاتی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں