کیپٹن نذیر احمد شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍ستمبر 2007ء میں محترم کیپٹن نذیر احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’امروز‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ آپ ضلع سرگودھا کے ایک گاؤں میں 1932ء میں پیدا ہوئے۔ B.A. کرنے کے بعد 1952ء میں فوج میں کمیشن لیا۔ پہلے آپ کو بریگیڈیئر شامی شہید کے ساتھ سٹاف کیپٹن کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔ پھر رن کچھ کے معرکہ میں اہم ڈیوٹی دی۔ جنگ کے دوران آپ کی توپخانہ رجمنٹ کو قصور کا دفاع کرنے کا حکم ملا۔ 8؍ستمبر 1965 ء کو جب آپ نے کھیم کرن فتح کرلیا تھا تو دشمن کے ایک ہوائی حملے میں شہید ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں