گیمبیا کے دو مخلص احمدیوں کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30مارچ 2005ء میں گیمبیا کے دو بزرگ احمدیوں کی افسوسناک وفات کی اطلاع شائع ہوئی ہے۔
1۔ مکرم محمد Janneh کو مبولا مین صاحب جماعت گیمبیا کے پرانے احمدیوں میں سے تھے۔ انہوں نے 1960ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی تھی۔ آپ 81سال کی عمر میں 13؍فروری 2005ء کو گیمبیا میں وفات پاگئے۔ آپ کی بیعت کے بارہ میں یہ ذکر خاص طور پر کیا جاتا ہے کہ محترم چوہدری محمد شریف صاحب مربی سلسلہ گیمبیا کو وہاں پہنچنے کے بعد خواب دکھایا گیا کہ جم غفیر بیعت کرنے کے لئے میری طرف آرہا ہے۔ جب آپ بیدار ہوئے تو دیکھا کہ باہر دروازہ پر مکرم محمد Janneh صاحب بیعت کرنے کے لئے انتظار کر رہے ہیں اور اس کے بعد کثرت سے گیمبیا میں بیعتیں ہونی شروع ہوگئیں۔ مرحوم محمد Janneh صاحب نہایت سادہ مزاج، عاجز، دعاگو اور بڑے سنجیدہ تھے۔ جماعتی کاموں میں پیش پیش رہتے۔ آپ 1970ء سے موصی تھے اور گیمبیا کے موصیوں میں سے تیسرے نمبر پر تھے۔ آپ مالی قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے حتیٰ کہ مرغی کے انڈے بھی قربانی میں پیش کر دیتے۔ بڑے مخلص داعی الی اللہ تھے۔ دو تین دوستوں کے ساتھ اکثر ہر اتوار کو دعوت الی اللہ کے لئے جاتے تھے۔ آپ نے اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
2۔ دوسرے بزرگ احمدی مکرم الحاج مالک Ndoyeصاحب ہیں۔ آپ بھی پرانے احمدیوں میں سے ہیں۔ آپ نے بھی 1960/61ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔آپ بقضائے الٰہی 3جنوری 2005ء کو گیمبیا میں 83سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ نے احمدیت کے لئے بڑے استقلال کے ساتھ مشکلات کو برداشت کیا اور احمدیت کو مضبوط کرنے میں پورا حق ادا کیا۔ آپ جماعت سے بہت محبت کرنے والے بہت فراخ دل اور قربانی کرنے والے تھے۔ آپ نے اپنے پیچھے تین بیٹے اور سات بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان دونوں بھائیوں کی روح کو غریق رحمت فرمائے اور ان کے بچوں کا ہر طرح سے حافظ و ناصر رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں