ہر آنکھ اشکبار ہے ، ہر دل ہے غمزدہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اگست 2010ء میں شامل اشاعت مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

ہر آنکھ اشکبار ہے ، ہر دل ہے غمزدہ
لاہور میں یہ دردناک سانحہ ہوا
گھر میں خدا کے ایک قیامت بپا ہوئی
معصوم جانوں پر ہوا اِک ظلم بے بہا
ہر سمت جوئے خون تھی گویا رواں ہوئی
محوِ درود پھر بھی تھا ہر چھوٹا اور بڑا
جاں نذر کی یوں خالق و مالک کے نام پر
ہونٹوں پہ ان کے شکوہ تھا ، نہ کوئی تھا گِلہ
انصاف یہ خدا کی عدالت کرے گی اب
دعویٰ اُسی کے سامنے ہے ہم نے کردیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں