ہر ایک طاقت جو ہے زمینی ، زمیں کی جانب جھکی ہوئی ہے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 9؍دسمبر 2022ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 23؍جنوری 2014ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کا درج ذیل کلام بعنوان ’’دل کا تقویٰ‘‘ شامل اشاعت ہے:

ہر ایک طاقت جو ہے زمینی ، زمیں کی جانب جھکی ہوئی ہے
بلند و بر تر ہے ذاتِ واحد ، بڑائی آتی ہے آسماں سے
یہ ’بعد گیارہ‘ کے زلزلے ہیں پہاڑ جس نے ہلا دیے ہیں
نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن ، وہ تیر نکلا ہے اب کماں سے
جو سر جھکانے کی خُو رکھتے تو گرنا اتنا کٹھن نہ ہوتا
ٹھہر بھی جائے بہار آ کر تو پھر بھی بدلے گی وہ خزاں سے
خدا کے غیظ و غضب سے بچنے کا ایک نسخہ ہے دل کا تقویٰ
جو اُس کے در پہ جبیں نہ رکھے امان پائے گا پھر کہاں سے
کوئی بھی دیں ہو وہ ظلم نا حق نہیں سکھاتا ہے آدمی کو
ہمیں ہے لازم کہ دُکھ نہ دیں ہم کسی کو ہاتھوں سے اور زباں سے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں