ہم شہر ان کے پیار کا دل میں بسائیں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ2؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

ہم شہر ان کے پیار کا دل میں بسائیں گے
آنکھوں میں شوقِ دید کی شمعیں جلائیں گے
ان کے غم فراق میں آنسو گرائیں کیوں
جب روبرو ملیں گے تو دریا بہائیں گے
تھوڑی سی اپنے پاؤں کی وہ خاک بھیج دیں
ہم اس کو اپنی آنکھ کا سرمہ بنائیں گے
دیکھو ہمارا آج دل کتنا اداس ہے
لگتا ہے آج رات وہ خوابوں میں آئیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں