ہم نے ہر گُل کا بانکپن دیکھا – نعتیہ کلام

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مارچ 2011ء میں مکرم مرزا محمد افضل صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہم نے ہر گُل کا بانکپن دیکھا
کوئی تجھ سا نہ خوش بدن دیکھا
میرے غم کو جو ڈھانپ سکتا ہے
ایک تیرا ہی پیرہن دیکھا
خود کو تیری تلاش میں کھو کر
تجھ کو خود میں اے جانِ مَن دیکھا
تیرا ہر لفظ زندگی بخشے
کوئی تجھ سا نہ ہم سخن دیکھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں