ہے اہلِ اَنجمن پہ گراں اے مرے خدا – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ20؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

ہے اہلِ اَنجمن پہ گراں اے مرے خدا
یہ خامشی مری کہ تکلّم کہیں جسے
مانوس ہو چکا ہے غم زندگی سے دل
شاید خوشی یہی ہے تاَلّم کہیں جسے
تیرے کرم سے مجھ کو ملی ہے وہ چشمِ نم
سامانِ صد ہزار تلاطم کہیں جسے
اب میرے ان فسردہ لبوں کو مرے خدا
جنبش وہ کر عطا کہ تبسم کہیں جسے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں