ہے باعثِ سرورِ دل و جان اب تلک – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍فروری 2012ء میں مکرم مبارک احمد ظفرؔ صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہے باعثِ سرورِ دل و جان اب تلک
پشتوں سے آلِ پاک سے ناطہ لگا ہوا
اس سلسلے کو پھولنا ، پھلنا ہے لازماً
وہ سلسلہ کہ جو ہے خدا سے جڑا ہوا
اب قافلوں پہ قافلے چلتے ہیں اس کے ساتھ
وہ مردِ فارسی جو اکیلا کھڑا ہوا
کرتا ہے تیغ و تیر و سپر کی طرح وہ کام
مردِ خدا کا ہاتھ دعا کو اٹھا ہوا
جا کر درِ حبیب پہ جب دی صدا ظفرؔ
لَوٹا ہوں اپنا خیر سے کاسہ بھرا ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں