یہ خون کے چھینٹے تری معصوم جبیں پر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اگست 2010ء میں مکرم محمود احمد شاد صاحب شہید مربی سلسلہ کی یاد میں مکرم ڈاکٹر فضل الرحمن بشیر صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فضل الرحمٰن بشیر

اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

یہ خون کے چھینٹے تری معصوم جبیں پر
رُخسار پہ بہتے ہوئے خون کے دھارے
ہونٹوں سے چھلکتا ہوا اندازِ تبسم
عارض پہ بکھرتے ہوئے چاند ستارے
اس عہد پہ جو دستِ مسیحا پہ کیا تھا
قائم رہا، آنچ نہ آنے دی وفا پر
تا عمر نبھایا اسے سینے سے لگا کر
کیوں ناز فرشتے نہ کریں ایسی ادا پر
تو مر کے بھی زندہ رہا، زندۂ جاوید
چرچا تیرا اب حلقہ یاراں میں رہے گا
وہ تُو نے جلایا جسے اپنے لہو سے
فانوس یہ اب بزم نگاراں میں رہے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں