محترمہ حنیفہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم سید عبدالرزاق شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اکتوبر 2007ء میں مکرمہ سیدہ امۃالوحید صاحبہ اپنی والدہ محترمہ حنیفہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم سید عبدالرزاق شاہ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میری والدہ 1914ء میں آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد آئرش اور والدہ برٹش تھیں۔ آپ کا نام کیتھلین تھا۔ آپ نے بارہ سال کی عمر میں بیعت کی اور قادیان میں حضرت مصلح موعودؓ کے گھر پر ٹھہریں۔ تب آپ کا نام حنیفہ بیگم رکھا گیا۔ قرآن کریم حضرت پیر منظور محمد صاحب سے پڑھا۔ چودہ سال کی عمر میں شادی ہوگئی۔ نو بچے پیدا ہوئے۔ گیارہ سال نیروبی (کینیا) میں قیام کیا۔ پھر حضورؓ کے ارشاد پر محترم سید عبدالرزاق شاہ صاحب قادیان آگئے۔ آپ کی زندگی وقف تھی۔ چنانچہ سندھ بھجوائے گئے جہاں لمبا عرصہ قیام کیا۔ دونوں میاں بیوی میں محبت مثالی تھی۔ دونوں ہی تہجد گزار تھے اور نمازیں اکٹھی پڑھا کرتے تھے۔آپ مکمل پردہ کرتی تھیں اور بہت قناعت پسند تھیں۔ بچوں کی بہت عمدہ تربیت کی۔ کھانا بھی مزے کا پکاتیں۔ سندھ میں ہی قیام کے دوران احمدآباد سٹیٹ میں ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوکر انتقال کیا اور وہیں دفن ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں