حضرت صوبیدار غلام حسین صاحبؓ

حضرت صوبیدار غلام حسین صاحبؓ ولد شرف دین صاحب کو بوچھال کلاں (ضلع چکوال) کا پہلا احمدی ہونے کا شرف حاصل تھا۔ آپؓ نے فوج کی ملازمت کے دوران جہلم چھاؤنی میں تقریباً 1899ء میں بیعت کی۔ حضرت صوبیدار صاحب اردو، فارسی اور انگریزی میں مہارت رکھتے تھے، عالم باعمل اور صاحب کشوف تھے۔ جنگ…

حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 1998ء میں حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ کے بارے میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کا ایک تحقیقی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ رنمل ضلع گجرات کے رہنے والے تھے۔ آپ 1883ء یا 1884ء میں پیدا ہوئے۔ آپؓ چار بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ آپؓ…

حضرت حکیم اللہ بخش صاحبؓ

حضرت حکیم اللہ بخش صاحبؓ کی رہائش قادیان کے قریب ہی کے ایک گاؤں میں تھی اور آپؓ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بعثت سے قبل بھی حضورؑ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ حضرت حکیم صاحب کو دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا اور اسی شوق کی خاطر مختلف دیہات…

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 1998ء میں حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کے بارے میں مکرم منور علی شاہد صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’صداقت‘‘ کے شکریہ کے ساتھ شامل اشاعت ہے۔ مشہور ادیب، نقاد اور مؤرخ رئیس احمد جعفری لکھتے ہیں کہ چودھری صاحب اس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں جسے عام طور پر…

حضرت خانصاحب منشی برکت علی صاحبؓ شملوی

حضرت خانصاحب منشی برکت علی صاحبؓ شملوی نے صدر انجمن کے انتہائی ذمہ دار عہدوں پر کام کرنے کے باوجود کسی رنگ میں تنخواہ یا الاؤنس لینا پسند نہیں فرمایا بلکہ کوئی بھی مالی تحریک ایسی نہیں جس میں آپؓ نے حصہ نہ لیا ہو۔ آپؓ کے بارے میں مکرم شیخ خورشید احمد صاحب کا…

حضرت امۃالحمید بیگم صاحبہؓ

حضرت امۃالحمید بیگم صاحبہؓ 15؍مارچ 1905ء کو بوتالہ جھنڈا سنگھ ضلع گوجرانوالہ میں حضرت مولوی محمد عبداللہ صاحبؓ بوتالوی اور حضرت امۃالعزیز صاحبہؓ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ آپؓ خود بھی صحابیہ تھیں اور آپؓ کو حضرت مسیح موعودؑ کی متبرک لسی پینے اور لوائے احمدیت کیلئے سوت کاتنے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ 1919ء میں…

حضرت صغریٰ بیگم صاحبہؓ حرم ثانی حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ

حضرت صغریٰ بیگم صاحبہ حرم ثانی حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ خلیفۃالمسیح الاول المعروف ’’اماں جی‘‘ حضرت صوفی احمد جان صاحبؓ لدھیانوی کی صاحبزادی تھیں۔ حضرت صوفی صاحبؓ بھی حضرت مسیح موعودؑ کے عاشق مریدوں میں سے تھے اور گو آپ حضورؑ کے دعویٰ سے قبل وفات پاگئے تھے لیکن حضورؑ نے آپؓ کا نام…

حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ

حضرت ام المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کو الہام میں خدیجہ کا نام دیا گیا اور حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں کہ یہ نام اس لئے دیا گیا کہ وہ ایک مبارک نسل کی ماں ہے۔ چنانچہ حضرت ام المومنینؓ کے بطن سے حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ 2؍مارچ 1897ء کو پیدا ہوئیں۔ حضور…

حضرت فاطمہ بی بی صاحبہؓ حرم اول حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ

حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ خلیفۃ المسیح الاول کی حرم اول حضرت فاطمہ بی بیؓ صاحبہ کا تعلق بھیرہ کے مشہور مفتیوں کے خاندان سے تھا اورآپؓ کو بھی اپنے بزرگ خاوند کی پیروی میں ابتداء میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ آپؓ کا مختصر ذکرِ خیر مکرم محمود…

حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ

حضرت مسیح موعودؑ کے ممتاز صحابی حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ 1862ء میں کلرسیداں (کہوٹہ ضلع راولپنڈی) کے ایک مشہور سادات خاندان میں سید باغ حسین شاہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ پانچ چھ سال کی عمر میں یتیم ہوگئے۔ آپؓ نے ڈاکٹری کا پیشہ اختیار کیا اور رعیہ ضلع سیالکوٹ میں سرکاری ملازمت…

سیرۃ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام

26؍دسمبر 1958ء کو جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ میں حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ کی تقریر کا ایک حصہ ایک پرانی اشاعت سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ نومبر1997ء کی زینت ہے۔ آپؓ نے فرمایا کہ 1905ء کے موسم بہار میں جب کانگڑہ کا زبردست زلزلہ آیا تو اس وقت میں سو رہا تھا یا قریباً…

حضرت سید میر حامد شاہ صاحبؓ سیالکوٹی

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا ’’سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور جہلم کے اضلاع کی سرزمین اپنے اندر اسلامی سرشت کی خاصیت رکھتی ہے۔ ان اضلاع میں بہت لوگوں نے حق کی طرف رجوع کیا اور کثرت سے مرید ہوئے‘‘۔ … سیالکوٹ کے مردم خیز خطہ سے تعلق رکھنے والے حضرت سید میر…

حضرت میاں محمد خانصاحبؓ کپورتھلوی کی حضرت مسیح موعود سے محبت

حضرت مسیح موعودؑ کے کپورتھلہ سے تعلق رکھنے والے سترہ اصحاب میں ایک حضرت میاں محمد خانصاحبؓ بھی تھے۔ آپ لدھیانہ میں پہلی بیعت کے موقعہ پر بیعت سے مشرف ہوئے اور پھر کئی سفروں میں حضورؑ کے ہم سفر بھی ہوئے اور حضورؑ کے کلمات طیبات قلمبند کرنے کی سعادت بھی آپؓ کو حاصل…

حضرت صوفی احمد جان صاحبؓ

حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ نے ایک بار فرمایا کہ جموں کا رئیس بیمار تھا۔ جب دواؤں سے افاقہ نہ ہوا تو وہ فقراء کی طرف متوجہ ہوا۔ ہندو فقراء سے فائدہ نہ ہوا تو مسلمان فقراء کی طرف توجہ کی اور ان سب کو بڑا روپیہ دیا، میرے ایک دوست نے بتایا کہ 3 لاکھ تو…

حضرت مولانا محمد ابراہیم بقاپوری صاحبؓ

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب بقاپوریؓ کی قبولیت دعا کے بعض واقعات مکرم قمر سردار احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اکتوبر 1997ء کی زینت ہیں جن سے علم ہوتا ہے کہ حضرت مولوی صاحبؓ نہ صرف مستجاب الدعوات تھے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بہت پہلے ہی آئندہ کے حالات کی…

حضرت مہر محمد اعظم سیال سرگانہؓ

حضرت مہر محمد اعظم سیال سرگانہ صاحبؓ کا تعلق موضع باگڑ ضلع خانیوال سے تھا۔ آپؓ کچھ تعلیم یافتہ بھی تھے اور حکمت بھی جانتے تھے۔ آپؓ کے دادا ایک حنفی المذہب بزرگ کے پیروکار تھے لیکن آپؓ کا دل ان کی بیعت کیلئے راضی نہ ہوا۔ اس پر آپؓ کے والد نے آپؓ کو…

حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ المعروف مغل

حضرت میاں عبدالعزیز صاحب المعروف مغل کے خودنوشت حالات روزنامہ ’’الفضل‘‘ 31؍ جولائی 1997ء میں ایک پرانی اشاعت سے منقول ہیں۔ آپؓ کو 1889ء میں بیعت کی سعادت عطا ہوئی جب آپؓ 13 سال کی عمر میں اپنے نانا میاں قائم الدین صاحب کے ہمراہ قادیان تشریف لے گئے۔ اس وقت آپؓ لاہور میں ساتویں…

حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ – سراپا عجز و انکسار

حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے نہایت ہی مخلص اور فدائی صحابی حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ کے بارے میں مکرم کرنل دلدار احمد صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 1997ء میں شاملِ اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ ادرحمہ ضلع سرگودھا میں 1875ء میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے والد حضرت مولوی نظام الدین…

حضرت مولانا عبدالرحیم صاحبؓ درد

حضرت ماسٹر قادر بخش صاحبؓ حضرت مسیح موعودؑ کے 313؍ اصحاب میں شامل تھے اور 1891ء میں حضرت اقدسؑ کے مولوی محمد حسین بٹالوی کے ساتھ ہونے والے مباحثہ کے دوران آپؓ بھی موقع پر موجود تھے جس کا ذکر حضورؑ نے اپنی کتاب ’’ازالہ اوہام‘‘ میں بھی فرمایا ہے۔   1892ء میں جب حضور…

بعض صحابہؓ کرام کا ذکرِ خیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ جولائی 1997ء میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بعض اصحاب کی سیرۃ کے بارے میں ایک مضمون ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ ٭ حضرت حافظ حامد علی صاحبؓ موضع تھہ غلام نبی گورداسپور کے باشندے تھے جو قادیان سے چھ میل کے فاصلہ…

حضرت عبدالستار خان صاحبؓ افغان

حضرت مولوی عبدالستار خان صاحبؓ افغان المعروف بزرگ صاحب کا شمار حضرت مسیح موعودؑ کے ابتدائی صحابہ اور حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحبؓ شہید کے خاص شاگردوں میں ہوتا تھا۔ آپؓ مکرم دیندار خان صاحب کے فرزند تھے اور علاقہ خوست افغانستان کے رہنے والے تھے۔ آپؓ کی مادری زبان افغانی تھی لیکن عربی اور فارسی…

حضرت مولوی محمد دین صاحبؓ

حضرت مولوی محمد دین صاحب رضی اللہ عنہ 4؍دسمبر 1881ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ 1901ء میں آپؓ خطرناک طور پر بیمار ہو گئے اور ایک سال سے زیادہ عرصہ مختلف معالجوں سے علاج کروانے سے بھی کچھ فائدہ نہ ہوا تو حضرت منشی تاج الدین صاحبؓ اکاؤنٹنٹ کے کہنے پرقادیان آگئے۔ قادیان پہنچ…

حضرت ڈاکٹر محبوب عالم صاحبؓ

حضرت ڈاکٹرقاضی محبوب عالم صاحبؓ 1868ء میں پیدا ہوئے۔ آپ حضرت ڈاکٹر قاضی کرم الٰہی صاحبؓ کے سب سے بڑے بیٹے تھے جن کا قیام لاہور میں تھا۔ ابھی اس خاندان میں احمدیت داخل نہیں ہوئی تھی جب حضرت مولوی برہان الدین جہلمی صاحبؓ اکثر قادیان جاتے آتے ہوئے ان کے ہاں قیام کرتے اورلٹریچر…

حضرت مولوی احمد دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مئی 1997ء میں حضرت مولوی احمد دین صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے شاملِ اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحب ؓ کا نام حضرت مسیح موعودؑ نے 313؍ اصحاب میں 288 نمبر پر اپنی کتاب ’’انجام آتھم‘‘ میں شامل کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ ’’منارہ‘‘ نامی ایک…

حضرت خواجہ غلام نبی صاحبؓ

حضرت خواجہ غلام نبی صاحبؓ آف چکوال ،کلکتہ میں کاروبار کرتے تھے۔ آپؓ کو 1906ء میں پہلی بار کلکتہ جاتے ہوئے قادیان میں دو روز قیام کرنے کا موقعہ ملا لیکن بیعت کی سعادت دوبارہ قادیان آکر30؍ستمبر 1907ء کو حاصل کی۔ قبول احمدیت کے بعد آپؓ نے شدید مخالفت کا نہایت صبر سے مقابلہ کیا۔…

حضرت مولوی محمد رحیم الدین صاحبؓ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی محمد رحیم الدین صاحب موضع حبیب والا ضلع بجنور کے رہنے والے تھے۔ والد صاحب کا نام کریم الدین تھا۔ مڈل پاس کرکے محکمہ جنگلات میں ملازم ہوگئے اورچکروتہ ضلع ڈیرہ دون میں حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ کے ذریعہ حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔ صاحبِ…