حضرت مولوی عبداللہ بوتالوی صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مئی 1995ء میں حضرت مولوی عبداللہ بوتالوی صاحب رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی کا کچھ حصہ شامل اشاعت ہے جو آپؓ کے صاحبزادے محترم حافظ قدرت اللہ صاحب نے تحریر کئے ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ محکمہ انہار میں ملازم رہے اور ہمیشہ اس بات پر تکریم کی نظر سے دیکھے گئے…

حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ ایک بار قادیان پہنچے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپؓ کو مسجد مبارک میں بٹھا کر فرمایا ’’آپ بیٹھئے میں آپ کے لئے کھانا لاتا ہوں‘‘۔ کچھ ہی دیر میں حضورؑ خود سینی اٹھائے ہوئے تشریف لائے اور فرمایا ’’آپ کھانا کھائیں میں پانی لاتا…

حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہر رضی اللہ عنہ

حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہر رضی اللہ عنہ 1868ء میں رامپور میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے بھائیوں ’’علی برادران‘‘ نے ہندوستان کے ممتاز مسلم راہنماؤں کے طور پر نام پیدا کیا۔ 1888ء میں آپؓ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مکتوب مسٹر الیگزینڈر سفیرِ امریکہ کے نام پڑھا اور پھر 1900ء میں…

حضرت حافظ نور محمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حافظ نور محمد صاحب رضی اللہ عنہ آف فیض اللہ چک ضلع گورداسپور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ سے قبل بھی خدمت اقدس میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ آپؓ گدّی نشین تھے۔ حضورؑ سے پہلی ملاقات 1883ء میں ہوئی۔ 21؍ستمبر 1889ء کو آپؓ نے بیعت کی سعادت پائی اور خاندانی گدّی نشینی…

حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہو، حضرت مصلح موعودؓ کی حرم اور حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی والدہ حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا کا شمار لجنہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں ہوتا ہے۔ آپؓ حضرت خلیفہ رشیدالدین صاحب کی صاحبزادی تھیں اور آپؓ کی کنیت ’امّ ناصر‘ تھی۔ آپؓ کا رشتہ حضرت…

حضرت مریم بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت مریم صاحبہ رضی اللہ عنہا اہلیہ حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ کا شمار لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں آٹھویں نمبر پر ہوتا ہے۔ آپؓ لجنہ اماء اللہ کی پہلی خزانچی بھی تھیں۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ارشاد پر خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے…

حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ بلند پایہ خطیب، عالم با عمل، علوم قرآن و حدیث کے ماہر اور نہایت مہمان نواز تھے۔مدرسہ احمدیہ کے ہیڈماسٹر، ناظر ضیافت، افسر جلسہ سالانہ کے علاوہ بھی کئی اہم ذمہ داریاں آپؓ کے سپرد تھیں۔ ایک جلسہ سالانہ کے موقع پر آپ کو اطلاع ملی کہ…

حضرت ماسٹر عطا محمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت ماسٹر عطا محمد صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے 55 سال کی عمر میں اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد 33 برس تک جامعہ احمدیہ کے استاد کی حیثیت سے خدمت سرانجام دی۔ آپؓ کی فرض شناسی، زندہ دلی اور بلند ہمتی کے چند واقعات روزنامہ ’’الفضل‘‘ 7؍نومبر 1996 میں…

حضرت مرزا عزیز احمد صاحب رضی اللہ عنہ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر 1995ء کے شمارہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب رضی اللہ عنہ کا ذکرِ خیر محترم مولانا محمد اشرف صاحب ناصر مرحوم کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ حضرت صاحبزادہ صاحبؓ اعلیٰ اور معزز عہدوں پر فائز رہے اور اپنے منصفانہ فیصلوں کی وجہ سے نہایت عزت کی نگاہ…

حضرت مولوی غلام نبی صاحب خوشابی رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی غلام نبی صاحب خوشابی رضی اللہ عنہ کی قبولِ حق کی داستان محترم نصراللہ خان ناصر صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ اکتوبر 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔ 1891ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لدھیانہ میں عارضی قیام کے دوران مولوی غلام نبی صاحبؓ نے لدھیانہ پہنچ کر حضورؑ کے خلاف…

حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب رضی اللہ عنہ کا شجرہ نسب خلیفہ راشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپؓ کے والد قاضی خلیفہ حمیدالدین صاحب انجمن حمایت اسلام کے بانی اورپہلے صدر تھے، وہ اورنٹیل کالج کے پروفیسر اور مدرسہ حمیدیہ (بعد میں اسلامیہ کالج) کے سربراہ بھی رہے۔ گو…

حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب رضی اللہ عنہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 5؍اکتوبر 1995ء میں ایک مضمون محترم چودھری مبارک علی صاحب درویش قادیان کا شائع ہوا ہے جس میں وہ حضرت اقدسؑ کے بعض اصحاب کے بارے میں ذاتی مشاہدہ پر مبنی یادداشت بیان کرتے ہیں۔ حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب رضی اللہ عنہ المعروف حضرت بھائی جی کا ذکر کرتے ہوئے وہ لکھتے…

حضرت عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور محترم مرزا گل محمد صاحب کی اہلیہ تھیں۔ صحابیہ تھیں اور لجنہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں آپؓ کا نمبر 10واں ہے۔ آپؓ نے مدرسۃالخواتین میں داخل ہوکر مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔ مدرسہ کی…

اصحابِ احمدؑ کی مالی قربانیاں

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 1995ء میں صحابہ کرامؓ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مالی قربانیوں سے متعلق بعض ایمان افروز واقعات پیش کئے گئے ہیں جنہیں محترم نصراللہ خان ناصر صاحب نے مرتب کیا ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓؓ کی مالی قربانیاں اس حد تک…

حضرت مرزا محمد شفیع صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مرزا محمد شفیع صاحب رضی اللہ عنہ 1877ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ 1901ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی اور 1903ء میں قادیان حاضر ہوکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور پھر بالالتزام ہر سال جلسہ پر آتے رہے۔ میٹرک پاس کرنے کے بعد آپؓ محکمہ ڈاک میں…

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا (بنت حضرت پیر منظور احمد صاحب رضی اللہ عنہ ، موجد قاعدہ یسرناالقرآن) حضرت میر محمد اسحٰق صاحب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں۔ آپؓ صاحبِ رؤیا و کشوف تھیں۔7 سال کی عمر میں آپ کا نکاح میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک خواب کی…

حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا (حضرت سیدہ امّ طاہر) 1905ء میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ کے ہاں سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں جو بہت عبادت گزار اور مخلص احمدی تھے۔ آپؓ کی والدہ بھی بچپن ہی سے پارس کے نام سے مشہور تھیں اور مستجاب الدعوات اور بلند روحانی مقام کی…

حضرت منشی اروڑے خان صاحب رضی اللہ عنہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 1995ء میں حضرت منشی اروڑے خانصاحب رضی اللہ عنہ کے بارے میں مکرم مقصود منیب صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت منشی صاحبؓ 1846ء میں کپورتھلہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم مکتبوں میں حاصل کی۔ بچپن ہی سے چوب کاری کے کام پر لگ گئے لیکن اسی دوران والد…

حضرت سائرہ خاتون صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سائرہ خاتون صاحبہ رضی اللہ عنہا 1901ء میں حضرت میاں محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ تاجر کتب مالیر کوٹلہ کے ہاں پیدا ہوئیں جو جلدساز بھی تھے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کی تعمیل میں بہت سی کتب کی جلد بندی کی سعادت پا چکے تھے۔ حضرت سائرہ خاتون…

حضرت بشریٰ رحمٰن صاحبہ رضی اللہ عنہا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 1995ء میں حضرت بشریٰ رحمٰن صاحبہ رضی اللہ عنہا بنت حضرت شیخ عبدالرحمٰن صاحب رضی اللہ عنہ سابق مہر سنگھ کا مختصر ذکرِ خیر محترمہ ستارہ مظفر صاحبہ نے کیا ہے۔ آپؓ 1904ء میں پیدا ہوئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپؓ کا نام رکھا۔ لجنہ اماء اللہ کی…

حضرت سیدہ امتہ الحئی بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ امتہ الحئی بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا حضرت خلیفۃالمسیح الاول رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں اور حضرت منشی احمد جان صاحب آف لدھیانہ (جن کے مکان پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پہلی بیعت لی تھی) کی نواسی تھیں۔ یکم اگست 1901ء کو پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی اپنے والد محترم…

حضرت چودھری برکت علی خان صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت چودھری برکت علی خان صاحب رضی اللہ عنہ کی وفات پر (1960ء میں) روزنامہ ’’الفضل‘‘ میں شائع ہونے والی خبریں 27؍جون 1995ء کی اشاعت میں یکجا کرکے پیش کی گئی ہیں۔ حضرت خانصاحبؓ نے 1902ء میں احمدیت قبول کی اور پھر مسلسل خدمات بجالانے کی توفیق پائی۔ بوقت وفات وکیل المال تھے۔ آپؓ کا…

حضرت مولانا غلام حسن خان صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مولانا غلام حسن خان صاحب رضی اللہ عنہ 1852ء میں ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی دینی تعلیم کے بعد نارمل سکول راولپنڈی میں زیر تعلیم رہے اور پھر پرائیویٹ انٹرنس کیا۔ ملازمت کا آغاز ایبٹ آباد کے مڈل سکول کے ہیڈماسٹر کے طور پر کیا۔ پھر آپؓ پشاور تبدیل ہوئے جہاں سب رجسٹرار…

حضرت مولوی نذیر احمد علی صاحب رضی اللہ عنہ

محترم نسیم سیفی صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جون 1995ء میں رقمطراز ہیں کہ میں اپنے تین ساتھیوں کی معیت میں جب عراق، فلسطین، مصر، سوڈان سے ہوتا ہوا نائیجیریا پہنچا تو ہمیں ہر قدم پر ایسے مقامی لوگ ملے جو ایک پتلے دبلے، لمبے سے آدمی (حضرت مولوی نذیر احمدصاحب علیؓ) سے بہت متاثر تھے۔…

حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ کا شمار حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے جلیل القدر صحابہ میں ہوتا ہے۔ آپؓ 1850ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آپؓ کا نام کریم بخش رکھا گیا جو بعد میں حضور علیہ السلام نے بدل کر عبدالکریم رکھ دیا۔ ابتدائی تعلیم مکتب میں حاصل…

حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی رضی اللہ عنہ1830ء میں ضلع گجرات کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 25 سال کی عمر میں دینی تعلیم کے لئے دہلی گئے اور 1865ء میں جہلم آ کر اہل حدیث تحریک کے سرگرم لیڈر بن گئے اور کئی شہروں میں اس تحریک کی بنیاد رکھی۔ آپ پیشگوئیوں کے…