Dr. Wolf Gang Schmidt

انسانی حواس کے ماہر ایک ڈاکٹر Wolf Gang Schmidt متعدّد ثقافتوں اور مذاہب کے موازنہ کے ماہر اور کئی زبانوں کے عالم ہیں۔ چینی زبان اور چینی علوم و فنون میں آخری سند شمار ہوتے ہیں۔ آپ 1950ء میں مشرقی جرمنی کے شہر Avnaberg میں پیدا ہوئے۔ چودہ سال کی عمر میں اپنا وطن چھوڑ دیا اور آسٹریا کی سرحد پر ایک جنگل میں تین روز چھپے رہنے کے بعد سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ آپکو مشرقی ثقافت سے ایک اُنس بچپن سے ہی تھا چنانچہ انہوں نے لندن سکول آف اوریئنٹل اینڈ افریقن سٹڈیز سے پہلی ڈگری حاصل کی لیکن یہ سند جرمنی میں تسلیم نہ کی گئی تو 1975ء میں انہوں نے یہ کورس Honour کیا اور پھر بوخم یونیورسٹی میں کیتھولک مذہب اور زبانوں کے علم کے مضمون میں داخلہ لے لیا۔ پھر 1981ء میں برلن جاکر حواس خمسہ کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کیا۔ جس کے بعد افریقہ کے ممالک مراکش، نمیبیا اور تنزانیہ کی خاک چھانتے رہے۔ آخر تلاوت قرآن کے دوران دلی سکون محسوس کیا اور دسمبر 1997ء میں احمدیت کی آغوش میں آگئے۔
ڈاکٹر شمٹ نجّی محفلوں میں مشرقی لباس زیب تن کرتے ہیں۔ ہالینڈ اور آسٹریا کی یونیورسٹیوں میں چینی طریقہ علاج پر لیکچر دیتے ہیں ۔ 1986ء سے برلن کے ایک ادارہ میں پروفیسر کے طور پر ملازم ہوئے لیکن جلد ہی شمالی کوریا چلے گئے اور وہاں دس سالہ قیام کے دوران سیئول یونیورسٹی میں مہمان پروفیسر کے طور پر کام کرتے رہے۔ اس دوران یہ جاپان ، چین اور ہانگ کانگ بھی گئے اور شنگھائی میں روایتی چینی طریقہ علاج پر تحقیق کی۔ اکتوبر 1996ء میں وہ سوئٹزرلینڈ آگئے اور پھر کچھ دیر برلن اور لکسمبرگ میں قیام کے بعد Trier میں رہائش پذیر ہیں۔
آپ کا مختصر تعارف روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون 1998ء کی اشاعت میں شائع ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں