Le Message کا تعارف

Le Message جماعت احمدیہ ماریشس کا ترجمان فرانسیسی زبان میں طبع ہونے والا رسالہ ہے۔ اس کے مارچ 1995ء کے شمارہ میں ماریشس کے ایک جزیرہ Rodrigues کے ایک اخبار ICI Rodrigues سے ایک مضمون ہدیہ قارئین کیا گیا ہے جس میں جماعت احمدیہ کی ان خدمات کو سراہا گیا ہے جو اس جزیرہ میں شدید طوفان کے بعد احمدیوں نے سرانجام دیں۔ حضور انور کی کتاب ’’مذہب کے نام پر خون‘‘ کا ایک حصہ بھی رسالہ کی زینت ہے جس میں حضور نے واضح فرمایا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی سے ایسا رشتہ ہے جیسے نور کا اندھیرے سے اور یہ کہ آجکل دنیا بھر میں ہونے والی لڑائیاں سیاسی ہیں نہ کہ مذہبی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں