اعجاز مسیحائی – اطاعت امام کا ثمر

حضرت حکیم محمد حسین صاحب رضی اللہ عنہ مرہم عیسیٰ بیان فرماتے ہیں کہ ہم چار پانچ دوست ہر ہفتہ قادیان جاتے اور بٹالہ سے قادیان کا فاصلہ بارہ میل کا فاصلہ، اگر یکّہ نہ ملتا تو پیدل طے کرتے۔ ایک بار جب حضور علیہ السلام سے واپسی کی اجازت چاہی تو فرمایا: انتظار کریں، …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خادم خاص حضرت حافظ حامد علی صاحب رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ ’’اکثر ایسا ہوتا تھا کہ میں پہلی رات حضرت صاحب کے پاؤں دباتے دباتے خود بھی اسی چارپائی پر سوجاتا تھا تو آپؑ مجھے نہ جگاتے بلکہ تمام رات میں وہاں سویا رہتا اور …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اکرام ضیف

حضرت مسیح موعودؑ کے اکرام ضیف کے چند واقعات محترم سمیع اللہ صاحب زاہد نے ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ اگست 1996ء میں پیش کئے ہیں۔ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب رضی اللہ عنہ ایک روایت بیان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بیگوال کا ایک ساہوکار اپنے کسی عزیز کے علاج کے لئے آیا حضور کو …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان

حضرت میاں فضل محمد صاحب رضی اللہ عنہ آف ہرسیاں نے 1895ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دستِ مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ کچھ عرصہ بعد آپؓ کو خواب میں آپؓ کی عمر 45؍سال بتائی گئی۔ اس پر آپؓ حضورؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رو پڑے اور عرض …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حسن معاشرت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ جولائی 1996ء میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عورتوں کے ساتھ حسن معاشرت سے متعلق بعض اقتباسات شائع ہوئے ہیں۔ ایک جگہ حضورؑ فرماتے ہیں: ’’انسان کو چاہئے کہ عورتوں کے دل میں یہ بات جمادے کہ وہ کوئی ایسا کام جو دین کے خلاف ہو کبھی …مزید پڑھیں

کرمِ خاکی ہوں میرے پیارے

کرمِ خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس شعر پر اعتراض کے ردّ میں محترم حسن محمد خان عارف صاحب مدیراعلی احمدیہ گزٹ کینیڈا نے زبور باب 22 آیت 6 کا حوالہ ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا میں …مزید پڑھیں

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

حضرت منشی محبوب عالم صاحب آف نیلا گنبد لاہور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں روزانہ خط تحریر کرتے اور اکثر قادیان جا کر حاضری دیتے تھے۔ ایک دفعہ قادیان پہنچے تو حضورؑ مسجد مبارک میں تشریف لائے اور فرمایا آپ یہاں بیٹھ جائیں میں آپ کے لئے کھانا لاتا ہوں۔ کچھ …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سیالکوٹ میں قیام

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام 1864ء سے 1868ء تک سیالکوٹ میں بسلسلہ ملازمت قیام فرما رہے۔ اخبار زمیندار کے بانی محترم منشی سراج الدین صاحب آپکے بارے میں لکھتے ہیں: ’’ہم چشم دید شہادت سے کہہ سکتے ہیں کہ جوانی میں بھی نہایت صالح اور متقی بزرگ تھے‘‘۔ حضورؑ کی ابتدائی زندگی کے …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی راست بازی

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عمر 25،30 برس تھی جب آپؑ کے والد صاحب کا درخت کاٹنے پر کچھ غرباء سے تنازعہ ہوا۔ مقدمہ درج ہوا اور مخالف فریق نے حضورؑـ کا نام بھی گواہوں میں لکھوا دیا۔ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام دو دیگر گواہان کے ہمراہ کچہری کی طرف روانہ ہوئے تو …مزید پڑھیں

سیرت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام

روزنامہ ’’ الفضل‘‘ ربوہ 21؍ مارچ 1996ء کا شمارہ ’’ مسیح موعودؑ نمبر‘‘ ہے اور اس میں حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سیرت طیبہ پر ذاتی مشاہدہ کے حوالہ سے تحریر شدہ مضمون شائع ہوا ہے۔ حضورعلیہ السلام قادیان تشریف لانے والے احمدی احباب سے عموماً اُن …مزید پڑھیں