حضرت منشی امام الدین صاحب پٹواریؓ

حضرت منشی امام الدین صاحب پٹواریؓ 1863ء میں بٹالہ سے چار میل کے فاصلہ پر واقع قلعہ درشن سنگھ میں میاں حکم دین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم دیالگڑھ ضلع گورداسپور سے حاصل کی اور پرائمری پاس کرکے گورداسپور چلے گئے۔ کچھ مزید تعلیم حاصل کرکے محکمانہ امتحان دیا اور بطور پٹواری ملازم…

حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب خلیفۃالمسیح الاوّل

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اُس عظیم خدمتِ اسلام کے لئے جو آپؑ کے سپرد کی گئی تھی، ایک معین و مددگار کے عطا ہونے کے لئے دعا کی تو آپؑ کو ایک فاروق کی بشارت دی گئی جو حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحبؓ کے وجود میں پوری ہوئی۔ چنانچہ آپؑ ’’آئینہ کمالات…

محترم سید عبداللہ شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍نومبر 2000ء میں محترم سید عبداللہ شاہ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے آپ کے فرزند مکرم سید حمید احمد صاحب لکھتے ہیں کہ آپ محترم سید شیر شاہ صاحب آف کلرسیداں (کہوٹہ) کے ہاں 15؍اگست 1909ء کو پیدا ہوئے اور حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے آپ کا نام رکھا۔ آپ حضرت ڈاکٹر سید…

مکرم حکیم محمد عقیل صاحب

مکرم حکیم محمد عقیل صاحب طبیب درجہ اوّل، وقف جدید کے معلمین کو طب کی تعلیم دیا کرتے تھے۔ وقت کے پابند اور متاثر کُن شخصیت کے مالک تھے۔ آپ حضرت خواجہ غلام فریدؒ چاچڑاں شریف کے عشاق مریدوں میں سے تھے۔ ’’اشارات فریدی‘‘ کے کئی حوالے آپ کو زبانی یاد تھے۔ اُنہی میں جب…

صحابہؓ رسول کی اطاعت و فرمانبرداری

سیدنا حضرت مسیح موعودؑ صحابہؓ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’آنحضورﷺ کے فیض اور صحبت اور تربیت سے اُن پر وہ اثر ہوا اور اُن کی حالت میں وہ تبدیلی پیدا ہوئی کہ خود آنحضرتﷺ نے اس کی شہادت دی کہ اَللّٰہُ اَللّٰہُ فِیۡ اَصۡحَابِیۡ۔ گویا بشریت کا چولہ اتار کر مظہراللہ ہوگئے تھے…

حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ

حضرت سعدؓ بن ربیع بن عمرو بن ابی زھیر کا تعلق انصاری قبیلہ خزرج سے تھا۔ 13نبوی میں بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوکر اسلام قبول کیا۔ اس وقت جو بارہ اشخاص نقیب بنائے گئے، آپؓ بھی ان میں شامل تھے۔ آپؓ کو اپنے قبیلہ بنوثعلبہ کا نقیب مقرر کیا گیا۔ حضرت عبداللہ بن رواحہ…

محترمہ بیگم زبیدہ بانی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2002ء میں مکرم شریف احمد بانی صاحب اپنی والدہ محترمہ بیگم زبیدہ بانی صاحبہ اہلیہ محترم سیٹھ محمد صدیق بانی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہماری والدہ صاحبہ 12؍ستمبر 2001ء کو کلکتہ (انڈیا) میں بعمر 85 سال وفات پاگئیں۔ آپ نے 1945ء میں تقسیم ملک سے قبل…

حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ اپریل 2000ء میں حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہؓ کی سیرت و سوانح کے بعض واقعات حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوریؓ کی روایات سے مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے منتخب کرکے پیش کئے ہیں۔ احترامِ خلافت:- حضرت مولوی صاحبؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے زمانہ میں ایک…

خلافت کے ساتھ فدائیت و محبت اور اطاعت

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے اپنے انتخاب خلافت کے فوراً بعد وہاں موجود احباب سے مخاطب ہوتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اگر تم میری بیعت ہی کرنا چاہتے ہو تو سن لو بیعت بِک جانے کا نام ہے۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعودـ نے مجھے اشارۃً فرمایا کہ وطن کا خیال بھی نہ…

حضرت مصلح موعودؓ کا پاکیزہ بچپن

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ مئی 1999ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے بچپن کے خوبصورت واقعات مکرم راجہ برہان احمد طالع صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مصلح موعودؓ قریباً تین سال آپ سے انگریزی پڑھتے رہے اور مولوی صاحبؓ کا مکان آپؓ کے مکان سے…

امام وقت کی اطاعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍نومبر 1999ء میں ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے کہ فرشتہ سیرت حضرت مولانا شیر علی صاحبؓ جب 1936ء میں قادیان سے انگلستان کے لئے روانہ ہوئے تو رستہ میں بمبئی میں بھی مختصر قیام فرمایا جہاں مقامی جماعت کی درخواست پر نماز جمعہ پڑھائی اور خطبہ کے دوران فرمایا: ’’آپ سب…

مکرم شیخ محمد اقبال صاحب پراچہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جنوری 1999ء میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب رقمطراز ہیں کہ مکرم شیخ محمد اقبال صاحب اور مکرم شیخ فضل الرحمان صاحب دونوں بھائی یک جان دو قالب تھے اور (1954ء میں جب مضمون نگار نے سرگودھا میں رہائش اختیار کی تو دونوں بھائیوں کو) جماعت احمدیہ سرگودھا کی دینی جدوجہد میں سرگرم…

محترم مرزا غلام رسول صاحب پشاوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر 1998ء میں حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے قلم سے بعض بزرگانِ سلسلہ کا تذکرہ شامل اشاعت ہے جو پرانی اشاعتوں سے منقول ہے۔ 1923ء میں جب تحریک شدھی کے خلاف جماعت احمدیہ نے مدافعانہ محاذ قائم کیا تو محترم مرزا غلام رسول صاحب پشاوری اور مجھے، ہم دونوں کو…

محترم چودھری محمد شریف صاحب سابق مبلغ بلاد عربیہ و گیمبیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اکتوبر 1998ء میں محترم چودھری محمد شریف صاحب سابق مبلغ بلاد عربیہ و گیمبیا کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالقدیر قمر صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ کی زبان ہمیشہ درود شریف سے تر رہتی تھی اور آپ عشق خدا اور عشق رسولؐ میں سرشار تھے۔ ایک دفعہ میں نے خط میں…

اخلاص اور وفا کے پیکر – محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب

روزنامہ الفضل‘‘ ربوہ 26؍جون 1998ء میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب رقمطراز ہیں کہ اپنے بچپن سے ہی ہم نے دیکھا کہ محترم میاں صاحب نہایت صاف اور خوبصورت لباس اور عمدہ خوشبو استعمال کرتے، جہاں سے گزرتے وہاں کی فضا…

حضرت حکیم محمد حسین قریشی صاحبؓ

حضرت حکیم محمد حسین قریشی صاحبؓ کا شمار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے 313؍ صحابہؓ میں ہوتا ہے۔ آپؓ کا نام اس فہرست میں 271؍ نمبر پر درج ہے۔ آپؓ کا ذکر خیر سہ ماہی ’’النساء‘‘ کے جلسہ سالانہ نمبر 1999ء میں مکرمہ عطیہ شریف صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت حکیم…

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ چکوال ضلع جہلم کے رہنے والے تھے اور راولپنڈی میں دکان کرتے تھے۔ آپ کے خودنوشت حالات جو مکرم ملک محمد اکرم صاحب نے مرتّب کئے ہیں، روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 1999ء میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت شیخ صاحبؓ لکھتے ہیں کہ 1892ء میں مَیں راولپنڈی میں تھا جب حضرت…

حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ

مغل شہنشاہ اورنگزیب کے زمانہ میں ایک ہندو لال دنی چند کو اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ قبولِ اسلام کی توفیق عطا ہوئی اور وہ مسلمانوں میں عبدالدائم شہید کے نام سے مشہور ہوئے۔ حکومت نے ان کی قوم کا نام شیخ قانونگو تجویز کیا۔ حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ اس خاندان کی چودھویں پشت…

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ ضلع گجرات پنجاب کے علاقہ سے کشمیر میں آئے تھے اور درس و تدریس کا مشغلہ رکھتے تھے- آپؓ وجیہہ، بارعب اور دلیر آدمی تھے- صاحب کشف و رؤیا اور مستجاب الدعوات تھے- لوگ آپؓ کو ولی اللہ کہہ کر پکارتے تھے- ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر و اکتوبر 1998ء میں…

احمدیہ ہوسٹل لاہور کی پاکیزہ یادیں

حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب 1918ء سے 1921ء تک احمدیہ ہوسٹل لاہور میں قیام فرما رہے اور اس دوران انٹر کالجئیٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی رہے جس کے 80 ؍اراکین تھے۔ آپ کی بعض دلکش یادوں کا ذکر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اکتوبر 1998ء میں کسی پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت شیخ صاحب…

اطاعت کے روح پرور نظارے

حضرت اقدس مسیح موعودؑ اپنے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے صحابہؓ کی ارفع شان کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:- ’’آنحضورﷺ کے فیض اور صحبت اور تربیت سے اُن پر وہ اثر ہوا … گویا بشریت کا چولہ اتار کر مظہراللہ ہوگئے تھے اور اُن کی حالت فرشتوں کی سی ہوگئی تھی جو یفعلون…

اطاعت کے قرینے

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اپریل 1997ء میں مکرم پروفیسر پرویز پروازی صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں متعدد بزرگوں کی مثالیں پیش کی گئی ہیں جنہیں جب ان کے امام کا حکم ملا تو کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر تعمیل میں مصروف ہوگئے اور دوسرے تمام ضروری کام حکمِ امام کے بعد ثانوی حیثیت اختیار…

محترم شیخ کریم بخش صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍فروری 1998ء میں محترم شیخ کریم بخش صاحب (جو محترم شیخ محمد حنیف صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ کے والد تھے) کا ذکر خیر اُن کے پوتے مکرم شیخ نثار احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ کریم بخش صاحب اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔ 1935ء کے…

محترمہ امۃالمجید صاحبہ

محترمہ امۃالمجید صاحبہ اہلیہ محترم محمد اسماعیل صاحب بقاپوری 1922ء میں حضرت مرزا محمد شفیع صاحب آف دہلی کے ہاں پیدا ہوئیں جو اپنی پوسٹل سروس کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد قادیان میں آباد ہوگئے تھے اور بطور محاسب صدر انجمن احمدیہ خدمت بجا لا رہے تھے۔ چنانچہ محترمہ امۃالمجید صاحبہ کا بچپن قادیان…

محترمہ رحیم بی بی صاحبہ

مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ 25؍اکتوبر 1997ء میں اپنی والدہ محترمہ رحیم بی بی صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرے بچپن کا ایک واقعہ ہے جب مسجد لندن کی تحریک کے سلسلے میں حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحبؓ سیالکوٹ تشریف لے گئے۔ مردوں اور عورتوں کے الگ الگ…

حضرت مولوی ظہور حسین صاحب

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 7 دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2012ء میں حضرت مولوی ظہور حسین صاحب مبلغ روس و بخارا کی خودنوشت سے منقول مضمون (بقلم مکرم زبیر احمد صاحب) شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں 4؍اپریل 2008ء، 28؍ستمبر 2012ء اور 3؍اپریل 2015ء کے شماروں کے اسی کالم میں حضرت مولوی صاحب کا ذکرخیر کیا…