کارگاہِ کُن فکاں کا راز میرا مصطفیٰ (نعت)

مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نعت ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء کی زینت ہے- اس خوبصورت نعتیہ کلام میں سے دو اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: کارگاہِ کُن فکاں کا راز میرا مصطفیٰ ہر دو عالَم کا ہے گویا ناز میرا مصطفیٰ ابتدائے حسن بھی ہے انتہائے حسن بھی عشق کا انجام اور آغاز میرا مصطفیٰ

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پڑپوتے اور قمرالانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے پوتے محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب ابن مکرم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب کو ایک مذہبی تنظیم کے بدنام زمانہ دہشت گرد مجرموں نے 14؍اپریل 1999ء کو اغوا کرکے دن دہاڑے شہید کردیا…

عظیم احمدی شاعر جناب عبیداللہ علیمؔ صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1999ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کی سوانح حیات اور آپ کے کلام کے حوالہ سے مکرم محمد آصف ڈار صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم علیم صاحب 12؍جون 1939ء کو بھوپال میں محلہ چندپورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم رحمت اللہ بٹ صاحب اوورسیئر تھے…

محترم ثاقب زیروی صاحب کا خلفاء سے تعلق

جب جماعت احمدیہ کو غیرمسلم قرار دیا گیا تو محترم ثاقب زیروی صاحب نے یوں احتجاج کیا مَیں فدائے دین ہدیٰ بھی ہوں، درِ مصطفی کا گدا بھی ہوں میری فرد جرم میں درج ہو میرے سر پہ ہے یہ گناہ بھی خلافت احمدیہ سے محبت آپ کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ 1939ء کے بعد سے…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: بات کرتے ہیں مگر باچشم نم اہل دل ، اہل ہنر ، اہل قلم جبر کے ادوار میں جرأت کے ساتھ تھامے رکھا پرچمِ لوح و قلم…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جولائی 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت جناب راغب مرادآبادی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: شمعِ حبِّ احمدؐمرسل ہے دل میں ضَو فگن بے نیازِ دولتِ دنیا ہیں ثاقب زیروی جملہ اصناف سخن میں شعر گوئی کی مگر نعت میں بھی…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: فکر کی جولانیوں کے، ڈال کر ہاتھوں میں ہاتھ شعر کی بستی میں اُترا لحنِ داؤدی کے ساتھ خونِ دل آدھی صدی تک دینا پڑتا ہے یہاں…

اِک موج تبسم کا مسکن رخِ انور تھا – حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یاد میں

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1999ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یاد میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی نظم سے تین اشعار ملاحظہ فرمائیں: اِک موج تبسم کا مسکن رخِ انور تھا جس نے بھی اُسے دیکھا وہ بن گیا شیدائی اِک پیکرِ الفت تھا شفقت کا سمندر تھا ناقابلِ پیمائش تھی وسعت و گہرائی احباب…

دل جس کو ڈھونڈتا ہے وہی درمیاں نہیں

29؍مارچ 1999ء کو عیدالاضحی کے دن شام کو حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے ربوہ کے سینکڑوں مرد و زن کو دعوت طعام دی گئی۔ اس موقع پر سترہ سو مرد اور پانچ سو خواتین شامل ہوئے جن میں تمام کارکنانِ سلسلہ، مربیان، یتامیٰ، بیوگان، شہداء اور اسیرانِ راہ…

دشتِ غرب میں مرے ذرّوں کی تابانی بھی دیکھ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ستمبر 1998ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں ؎ دشتِ غرب میں مرے ذرّوں کی تابانی بھی دیکھ اور وطن میں اپنے، میرے خوں کی ارزانی بھی دیکھ اے ستم ایجاد! اپنے ہر ستم کے باوجود میری جمعیّت بھی دیکھ، اپنی پریشانی بھی…

بچہ سچا کیوں لگتا ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جنوری 1999ء کی زینت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:- بچہ سچا کیوں لگتا ہے اتنا اچھا کیوں لگتا ہے تیرا نام لکھوں تو کاغذ اجلا اجلا کیوں لگتا ہے اتنے تاروں کے جھرمٹ میں چاند اکیلا کیوں لگتا ہے اپنا تو اپنا ہے…

فضائے بیکراں ہے اور مَیں ہوں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍فروری 1999ء میں شامل اشاعت مکرم سعید احمد اعجاز صاحب کی ایک غزل سے منتخب اشعار پیش ہیں: فضائے بیکراں ہے اور مَیں ہوں مِرا عزمِ جواں ہے اور مَیں ہوں مجھے سوزِ محبت کی قسم ہے سرورِ جاوداں ہے اور مَیں ہوں مجھے دینا ہے پیغامِ محبت مقابل میں جہاں ہے…

لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں جنرل اختر حسین ملک صاحب کی یاد میں جنرل عبدالعلی ملک صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: شفقت تھی بے مثال، قیادت میں فرد تھا ’’حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا‘‘ جنگاہ میں گیا تو بگولے تھے ہمرکاب میدانِ چھمب…

جب آئینے میں عکسِ رُخِ یار دیکھنا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب مبارک احمد عابد صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: جب آئینے میں عکسِ رُخِ یار دیکھنا صاحب ہمیں بدیدہُ خونبار دیکھنا اک تم جنہیں قربتِ جاناں ہوئی نصیب اک ہم جنہیں کہ ہجر کے آزار دیکھنا

کیسے ممکن ہے کہ شاہد تو ہو مشہود نہ ہو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب آدم چغتائی صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: کیسے ممکن ہے کہ شاہد تو ہو مشہود نہ ہو غور سے دیکھ یہ جذبہ کہیں مفقود نہ ہو جس کی قدرت کے مناظر ہیں زمانے بھر میں وہ جگہ کونسی ہے، وہ جہاں…

آدھی رات کے آنسو ڈھل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: آدھی رات کے آنسو ڈھل ڈھل اپنی تقدیر بدل صدیوں پر بھی بھاری ہے ہجر کے دن کا ایک اک پل لگتا ہے انہونی بھی ہوکے رہے گی آج یا کل

اوجِ شمس و قمر سے گزرے ہیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: اوجِ شمس و قمر سے گزرے ہیں ہم تری رہگذر سے گزرے ہیں اشک ڈھلکے جو تیری آنکھوں سے وہ مری چشمِ تر میں گزرے ہیں

جَورِ دوراں کی چلیں تیز ہوائیں کیا کیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب نصیر احمد خان صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: جَورِ دوراں کی چلیں تیز ہوائیں کیا کیا ہم سے اُلجھی ہیں شب و روز بلائیں کیا کیا چھیننا چاہی تھیں دنیا نے رِدائیں کیا کیا ہم کو اُس یار نے بخشی ہیں…

وقتِ رخصت بھیگتی آنکھوں کے منظر دیکھنا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر 1997ء میں شائع شدہ مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: وقتِ رخصت بھیگتی آنکھوں کے منظر دیکھنا کتنے ہیں طوفان ان پلکوں کے اندر دیکھنا ہر طرف تاروں کے جمگھٹ، چاند ہے پھر بھی اداس آج تم تصویر کے پہلو بدل کر دیکھنا

زاہد کو اپنے زہد و ریاضت پہ ناز ہے

مکرم برکت علی لائق صاحب کا منظوم کلام روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍دسمبر1997ء میں ایک پرانی اشاعت سے پیش کیا گیا ہے۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: زاہد کو اپنے زہد و ریاضت پہ ناز ہے مجھ سے گنہگار کو رحمت پہ ناز ہے گر ہے ادائے ناز پہ ہر نازنیں کو ناز عشاق کو بھی جذبِ…

کتاب “بہار جاوداں” پر تبصرہ اور انتخاب

مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کے مجموعہ کلام ’’بہار جاوداں‘‘ پر تبصرہ مکرم پروفیسر مبارک احمد عابد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔ مکرم شاد صاحب کی بعض نظموں نے خوب دھوم مچائی۔ جن میں سے ایک کا آغاز یوں ہوتا ہے:  “ہم احمدی بچے ہیں کچھ کرکے…

ایک انبوہ تھا اُمڈا ہوا انسانوں کا – جلسہ سالانہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت جناب خلیق بن فائق گورداسپوری کی ایک نظم میں جلسہ سالانہ برطانیہ 1997ء کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں۔ ایک انبوہ تھا اُمڈا ہوا انسانوں کا جذبہ شوق بھی دیکھا ترے دیوانوں کا ہر کوئی طالبِ دیدار تھا دیوانہ…

میرے حصے میں یہی دردِ تہ جام سہی

مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍دسمبر1997ء سے دو اشعار: میرے حصے میں یہی دردِ تہ جام سہی تیری محفل میں یہی جام مرے نام سہی مختصر تر تھے، گراں مایہ تھے، محفل میں تری چند لمحے جو مری زیست کا انعام سہی

ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 1997ء میں شائع شدہ محترم شیخ رحمت اللہ شاکر صاحب کے کلام سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار در اسی کا کھٹکھٹا ہر حال میں اس کو پکار وہ اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر آج ہیں دنیا کے ہر گوشے میں اس کے…

ہوں مبارک وسعتیں اے طائرِ ابیض تجھے

جناب طاہر عارف کی ایک نظم مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍نومبر 1997ء سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہوں مبارک وسعتیں اے طائرِ ابیض تجھے پنچھئی بے حال تو روتا بے چارہ ہے اِدھر ربطِ دل قائم رہے تو کچھ نہیں یہ فاصلے ان کو واں پر خیر ہے ہم کو گوارا ہے اِدھر

محبت کا ایک آنسو از حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء) آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث ہے کہ قیامت کے دن سات قسم کے آدمی عرش کے سایہ میں ہوں گے۔ ان میں سے ایک وہ شخص ہوگا جس کے متعلق آنحضور ﷺ فرماتے ہیں کہ رَجل ذِکْر اللہ خَالِیاً ففاضت عیناہُ وہ شخص جس کی آنکھ اللہ کو تنہائی…