محترم میجر منظور احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 1996ء میں محترم میجر منظور احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر مکرم عبد الحمید چودھری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم میجر منظور احمد صاحب 1923ء میں پیدا ہوئے۔ 1939ء میں رائل نیوی میں ملازم ہوگئے اور 1946ء میں ملازمت سے فارغ کر دئیے گئے۔ 1950ء میں آپ نے…

محترم سردار وسیم احمد خان قیصرانی صاحب

بلوچ قبیلہ کے سردار محترم سردار وسیم احمد خان قیصرانی صاحب ایک مخلص اور فدائی احمدی تھے جو کوٹ قیصرانی کی جماعت کے ہر مشکل وقت میں اپنے دانشمندانہ فیصلوں اور اقدامات سے دستگیری فرماتے رہے۔ آپ کے اثر ورسوخ کی وجہ سے مخالفین کو کبھی سامنے آنے کی جرأت نہ ہوئی۔ سخاوت اور مہمان…

محترم سید ولایت حسین شاہ صاحب

محترم سید ولایت حسین شاہ صاحب یوپی کے رہنے والے تھے۔ آبائی پیشہ تعزیہ سازی تھا اور نواب صاحب لکھنؤ کاتعزیہ بنایا کرتے تھے۔ ایک مجلس میں آپ کی ملاقات حضرت سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ سے ہوئی اور انہی کے ذریعہ جلد ہی احمدیت قبول کرلی۔ لیکن نواب صاحب کی مخالفت کی تاب نہ…

محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ

محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ 1903ء میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ آف فیض اللہ چک حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ سے قبل بھی خدمت اقدس میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ آپ کے ایک بڑے بھائی حضرت حکیم فضل الرحمان صاحبؓ نے 25 سال مغربی افریقہ میں خدمت کی توفیق پائی۔…

مکرم میاں محمد مغل صاحب

مکرم میاں محمد مغل صاحب (بابا مغلا) کا تعلق کوٹ محمد یار سے تھا جو چنیوٹ سے دو میل کے فاصلہ پر ہے۔ آپ نے خلافت اولیٰ میں بیعت کی سعادت پائی۔ آپ کی سچائی کا شہرہ عام تھا حتیٰ کہ اپنے رشتہ داروں کے خلاف بھی گواہی دے دیا کرتے تھے اور آپ کی…

حضرت عزیز الرحمن منگلا صاحب کا قبول احمدیت

حضرت عزیزالرحمٰن منگلا صاحب دسمبر 1922ء میں چک منگلا ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ مڈل کے بعد اپنے پیر منورالدین صاحب کے مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کی۔ حافظہ ایسا تھا کہ سوا تین ماہ میں قرآن کریم حفظ کرلیا۔ جلد ہی پیر صاحب کے معاونِ خاص اور خلیفہ بن گئے۔ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ دسمبر 1995ء…

محترم بابو اللہ داد صاحب احمدی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جنوری 1996ء میں محترم بابو اللہ داد صاحب احمدی کا ذکر خیر مکرم قریشی محمد احمد صاحب نے کیا ہے۔ مرحوم کراچی میں ایک آریہ مقرر کی طرف سے اسلام پر کئے جانے والے بعض اعتراضات کے جوابات کی تلاش میں نکلے تھے اور اپنے ایک احمدی دوست مکرم مرزا عبدالحکیم بیگ…

محترم ڈاکٹرعبدالغفور زاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ یکم جنوری 1996ء میں محترم ڈاکٹر عبدالغفور زاہد صاحب کا ذکر خیر محترم عبدالرزاق صاحب نے کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب ظاہری و باطنی حسن کا دلکش مرقع تھے۔ تعلیمی مراحل امتیاز کے ساتھ پاس کئے۔ پابندی وقت زندگی کا حصہ تھی۔ آپ کی تشخیص برائے ضرورت آپریشن ، قبولِ عام کی سند…

’’خالدین احمدیت‘‘

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تین اکابر علماء کو ’’خالد احمدیت‘‘ کا خطاب دیا اور ایک موقعہ پر فتنہ پروروں کو مخاطب کرکے فرمایا ’’میرے پاس ایسے خالد موجود ہیں جو ان لوگوں کے مونہہ بند کرسکتے ہیں‘‘۔ ان علمائے کرام کے بارے میں محترم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب نے ذاتی مشاہدات بیان…

محترم قریشی محمد حنیف صاحب سائیکل سیاح

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 1923ء میں یوپی کے علاقہ میں ملکانہ قوم میں آریوں کے بالمقابل تبلیغی جہاد کی تحریک کی تو سات سو مخلصین نے لبیک کہا جن میں محترم قریشی محمد حنیف صاحب مرحوم المعروف سائیکل سیاح بھی شامل تھے جن کی جیب میںاس وقت صرف دو پیسے تھے لیکن…

محترم ملک ممتاز احمد صاحب

محترم ملک ممتاز احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع چکوال اکتوبر 1995ء میں وفات پاگئے۔ آپ اپنے والد محتر میجر ملک حبیب اللہ خان صاحب امیر ضلع چکوال کی وفات کے بعد مئی 93ء میں امیر مقرر ہوئے تھے اور پھر سخت بیماری کے باوجود خدمت کو شعار بنائے رکھا اور بھرپور قائدانہ صلاحیتوں سے…

محترم ملک مبارک احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 29؍نومبر 1995ء میں محترم ملک مبارک احمد صاحب استاذ الجامعہ احمدیہ ربوہ کا ذکر خیر مکرم یعقوب امجد صاحب نے کیا ہے۔ محترم ملک مبارک احمد صاحب کا تعلق دوالمیال ضلع جہلم سے تھا۔ آپ کو بعض عرب ممالک میں جاکر عربی ادب کی تعلیم لینے کا موقع ملا۔ آپ کو روانہ کرتے…

محترم پیر اکبر علی صاحب

محترم پیر اکبر علی صاحب تحصیل فاضلکا کے بودلہ خاندان کے فرد اور بڑے زمیندار تھے۔ خلافتِ ثانیہ کے ابتدائی ایام میں قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ لاہور سے LLB کرنے کے بعد فیروزپور کے کامیاب وکلاء میں آپ شمار ہوئے۔ ابتداء میں آپ نے فیروزپور کے میونسپلٹی ممبر اور پھر ڈسٹرکٹ بورڈ کے جوائنٹ…

حضرت السید حلمی الشافعی صاحب

محترم محمد حلمی الشافعی صاحب کے انٹرویو پر مبنی حالات زندگی مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے رسالہ ’’طارق‘‘ نومبر 1995ء میں خاکسار محمود احمدملک کے قلم سے شائع ہوئے تھے اور اس کے اگلے شمارہ میں ہی آپ کی سیرت کے حوالہ سے خاکسار کا ایک مختصر مضمون طبع ہوا۔ محترم محمد حلمی الشافعی صاحب…

محترم خواجہ بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 6؍نومبر 1995ء میں محترم خواجہ بشیر احمد صاحب کا ذکر کرتے ہوئے محترم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن لکھتے ہیں کہ محترم خواجہ صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن کرنے کے بعد تجارت شروع کی لیکن 1953ء کے فسادات میں احمدی ہونے کی وجہ سے ان کی دکان لوٹ…

محترم ڈاکٹر محمد حسین ساجد صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘ ‘ کینیڈا ؍اگست و ستمبر 1995ء میں محترم ڈاکٹر محمد حسین ساجد صاحب کا ذکر خیر کیا گیا ہے جنہوں نے زمانہ طالبعلمی میں ہی محترم ڈاکٹر میاں محمد طاہر صاحب کے ذریعہ قبولِ احمدیت کی سعادت حاصل کی اور پھر باوجود شدید دباؤ اور تکالیف کے ثابت قدم رہے۔ اگرچہ ان…

محترمہ میمونہ صوفیہ صاحبہ

محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ مکرم مولوی غلام احمد عطا صاحب کی والدہ تھیں اور لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں شامل تھیں اور لجنہ کی پہلی سیکرٹری مال بھی۔ مدرستہ الخواتین میں تعلیم حاصل کی اور مدرستہ البنات میں معلمہ رہیں۔ 1928ء کے جلسہ سالانہ پر تقریر کی اور پھر 1933ء کے…

محترم شیخ عبدالقادر صاحب محقق

نامور احمدی ریسرچ سکالر محترم شیخ عبدالقادر صاحب کی وفات کی اطلاع روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍نومبر 1995ء کے صفحہ اول پر شائع ہوئی ہے۔ محترم شیخ صاحب کے متعدد تحقیقی مضامین مختلف رسالوں کی زینت بنتے رہے۔ عالمی کسر صلیب کانفرنس لندن کے موقعہ پر بھی آپ کو اپنا مقالہ پیش کرنے کی توفیق ملی۔…

حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 10؍اکتوبر 1995ء میں حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے محترم مولانا عبدالمالک خان صاحب رقمطراز ہیں کہ حضرت سیٹھ صاحب کو دعوت الی اللہ کا بے حد شوق تھا اور وہ اردو اور انگریزی میں تبلیغی مواد جمع کرکے شائع کرواتے رہتے تھے۔ جب حضرت مصلح موعودؓ کے…

محترم مولوی محمد منشی خان صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی 1995ء میں محترم مولوی محمد منشی خان صاحب آف نارووال (سیالکوٹ) کے حالات زندگی شائع ہوئے ہیں جو ان کے بیٹے مکرم عبداللطیف خانصاحب نے رقم کئے ہیں۔ محترم منشی صاحب کے گاؤں میں ایک بار حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ تشریف لائے جن کی تقریر سن…

محترم صوفی محمد اسماعیل بٹ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍ستمبر 1995ء میں محترم صوفی محمد اسماعیل بٹ صاحب سابق امیر چونڈہ کا ذکر خیر مکرم حمیداللہ صاحب نے کیا ہے۔ مرحوم کے دور امارت میں چونڈہ چندہ جات کے میدان میں صفِ اول میں شمار ہونے لگا۔ آپ 92 سال کی عمر میں بھی خود وصولی کرنے کے لئے کسی کا…

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب سابق امیر ضلع نوابشاہ (شہید احمدیت) کے اوصاف حمیدہ کا مختصر تذکرہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ستمبر 1995ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب نے کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب کے برادرِ اصغر محترم ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب بھی ’قاضی احمد ‘میں احمدیت پر قربان ہوگئے تھے۔ ایک مرتبہ آپ کے علاقہ میں…

خان بہادر ملک صاحب خان نون صاحب

حضرت مصلح موعودؓ نے 1934ء میں تحریک جدید اور 1958ء میں وقف جدید کی بنیاد رکھی اور وقف جدید کے بارے میں فرمایا ’’یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور ضرور پورا ہو کر رہے گا، میرے دل میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں…

محترم حافظ عبدالسلام صاحب

محترم حافظ عبدالسلام صاحب 6؍ستمبر 1892ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ 1912ء میں قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ 1913ء میں حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ کے درس قرآن کا اس قدر لطف اٹھایا کہ حفظ قرآن کا ارادہ کرلیا اور 1916ء میں قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد 40 سال تک رمضان…

حضرت میاں محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ

حضرت میاں محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے محترم سید نور عالم صاحب امیر جماعت احمدیہ کلکتہ لکھتے ہیں کہ 1964ء کے ہندو مسلم فسادات کے دنوں میں جب احمدیوں کا باہمی رابطہ عملاً منقطع ہوچکا تھا تو بانی صاحب اپنے تینوں بیٹوں میں سے دو کو باری باری…

محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 1995ء میں محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب کا ذکرِ خیر مکرم نصیر احمد صاحب نے کیاہے۔ محترم قاضی صاحب گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل رہے، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر اور مختصر مدت کے لئے تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے پرنسپل بھی رہے۔ جلسہ سالانہ ربوہ میں…