یوگنڈا اور کینیا میں دعوت الی اللہ کی ابتدائی تاریخ

مشرقی افریقہ میں کئی ممالک ہیں جن میں کینیا، یوگنڈا، تنزانیہ، نیاسالینڈ (ملاوی) اور موزنبیق شامل ہیں۔ اسی طرح صومالیہ بھی اس کے مشرقی ساحل پر واقع ہے نیز روانڈا اور برونڈی بھی کسی وقت ٹانگانیکا کے ساتھ مل کر جرمن ایسٹ افریقہ کہلاتے تھے جبکہ ملاوی، تنزانیہ (جو 1964ء میں ٹانگانیکا اور زنجبار کے…

حضرت حاطب بن ابی بلتعہ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ اکتوبر 2000ء میں حضرت حاطب بن ابی بلتعہؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کی کنیت ابومحمد ہے اور تعلق قبیلہ لخم بن عدی سے تھا۔ آپؓ نے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد غزوات بدر، اُحد، خندق اور حدیبیہ سمیت دیگر اہم…

آنحضورﷺ کے محترم والدین

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’خدا تعالیٰ قادر ہے، حکیم بھی ہے اور اس کی حکمت اور مصلحت چاہتی ہے کہ اپنے نبیوں اور ماموروں کو ایسی اعلیٰ قوم اور خاندان اور ذاتی نیک چال چلن کے ساتھ بھیجے تاکہ کوئی دل ان کی اطاعت سے کراہت نہ کرے۔ یہی وجہ ہے جو…

آنحضرتﷺ کی صاحبزادیاں

حضرت خدیجہ سے آنحضرتﷺ کے تین لڑکے قاسمؓ، طاہرؓ، طیبؓ (بعض روایات میں چوتھے لڑکے عبداللہ بھی) اور چار لڑکیاں زینبؓ، رقیہؓ، امّ کلثومؓ اور فاطمہؓ پیدا ہوئے۔ یعنی ساری اولاد سوائے حضرت ابراہیمؑ کے جو حضرت ماریہ قطبیہؓ کے بطن سے پیدا ہوئے، حضرت خدیجہؓ کے بطن سے پیدا ہوئی۔ آنحضورﷺ کے تمام بیٹے…

قرآن کریم کے اعراب اور نقاط کا تاریخی جائزہ

سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: ’’قرآن کریم وہ یقینی اور قطعی کلام الٰہی ہے جس میں انسان کا ایک نقطہ یا ایک شعشہ تک دخل نہیں اور وہ اپنے الفاظ اور معانی کے ساتھ خدائے تعالیٰ کا ہی کلام ہے‘‘۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍ستمبر 2000ء میں شامل اشاعت ایک تفصیلی مضمون…

آنحضرتﷺ کے چچا حضرت ابوطالب

آنحضرتﷺ کے چچا اور حضرت علیؓ کے والد حضرت ابوطالب کا نام عبدمناف تھا۔ دیگر روایتوں میں عمران اور شیبہ نام بتائے گئے ہیں۔ آپ کے والد کا نام حضرت عبدالمطلب اور والدہ کا نام فاطمہ بنت عمرو تھا۔ آپ 540ء میں مکہ میں پیدا ہوئے اور 620ء میں وفات پائی۔ آپکے مختصر حالات روزنامہ…

تیرھویں صدی کے بزرگ علماء

تیرھویں صدی ہجری اکتوبر 1786ء سے اکتوبر 1884ء تک محیط ہے۔ اس صدی کے ایک نامور عالم محمد صدیق حسن خان نے 1874ء میں کہا تھا کہ اس صدی میں اسلام کا صرف نام اور کتاب اللہ کے صرف نقوش باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے پُرظلمت دور میں جو اولیاء افق ہند پر طلوع ہوئے…

خانہ کعبہ اور حرم کی تعمیر و توسیع

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرز کی طرف سے شائع کردہ ٹیکنیکل میگزین 1999ء کا ایک مضمون خانہ کعبہ اور حرم شریف میں تعمیر و توسیع سے متعلق ہے جو مکرم محمود مجیب اصغر صاحب کی کاوش ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ ’’سیدنا آدم علیہ السلام نے سب سے…

سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ

صلاح الدین ایوبی وہ نامور مجاہد ہیں جن کا نام آج بھی مسلمانوں کے خون میں زندگی کی لہر دوڑا دیتا ہے- جنہوں نے اپنی فراست، شجاعت اور جنگی مہارت سے متحدہ عیسائی افواج کو شکست فاش دی- حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ’’صلاح الدین ایک بہت…

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے کارنامے

خلافت راشدہ کے بعد آنحضور ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق نیم تربیت یافتہ مسلمانوں میں جاہلی رجحانات عود کر آئے اور امت محمدیہ انتشار کا شکار ہونے لگی- 61ھ میں حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا- حرم مقدس میں جنگ و جدل شروع ہوگیا اور حجاج کی حرم پر سنگ باری سے…

حضرت امام ابن تیمیہؒ

آپؒ کا نام احمد، کنیت ابوالعباس، لقب تقی الدین اور عرف ابن تیمیہ تھا۔ آپؒ 1263ء میں دمشق کے علاقہ حران میں شہاب الدین کے ہاں پیدا ہوئے جو بہت بڑے عالم اور محقق تھے۔ ابھی آپؒ چھ برس کے تھے کہ تاتاریوں نے بغداد کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ اس تباہ کاری سے…

مسند احمد بن حنبلؒ

حضرت امام احمد بن حنبل کا ذکر خیر 23؍ فروری 1996ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر میں مکرم محمد احمد صاحب کے قلم سے آپؒ کی ’’مسند‘‘ پر ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے- اس مسند کا شمار علماء حدیث نے حدیث کی صحیح اور…

عہدنبوی کے افریقن مسلمان

عربوں کے افریقہ کے ساتھ تجارتی روابط زمانہ قدیم سے چلے آ رہے ہیں۔ ایک دفعہ جب مکہ میں قحط کے آثار تھے تو اہل حبشہ کے ایک تجارتی قافلہ کو مکہ کے بدقماش لوگوں نے لُوٹنے کی کوشش کی تو چند معززین نے مداخلت کرکے قافلہ کو بچایا۔ جب اس واقعہ کی اطلاع شاہ…

بادشاہی مسجد لاہور

برصغیر میں مسلمانوں کی تعمیراتی تاریخ میں اہم اور پرشکوہ عمارات سب سے پہلے بھنبھور میں تعمیر ہوئیں جو محمد بن قاسم کی آمد سے مرکز اسلام بنا تھا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ جاری رہا۔ 1674ء میں مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر نے لاہور میں بادشاہی مسجد تعمیر کروائی جسے ماہرینِ تعمیرات برصغیر میں مساجد…

ذُوالنُّورَین – حضرت عثمان رضی اللہ عنہ

سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم فرید احمد نوید صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’خالد‘‘ مارچ 1999ء کی زینت ہے۔ حضرت عثمانؓ اپنے دوست ابوبکرؓ سے ملنے اتفاقاً اُن کے گھر کی طرف آ نکلے اور بے تکلّفانہ ماحول میں گفتگو کا سلسلہ جاری ہوا تو اچانک موضوعِ بحث حضرت…

7 ستمبر کا مذموم فیصلہ

عرب کے سرداروں اور قریش کے رؤساء نے مکہ میں ایک خصوصی اجلاس میں بالاتفاق یہ فیصلہ صادر کیا کہ چونکہ محمد (ﷺ) ہمارے دین میں بگاڑ پیدا کرتا ہے اس لئے اسے محصور کردیا جائے یا قتل کردیا جائے یا مکہ سے جلاوطن کردیا جائے۔ یہ مذموم تاریخی فیصلہ 7 ستمبر 622ء کو کیا…

ایک درویش اور عادل بادشاہ – اورنگ زیب عالمگیر

مسلمان مغل بادشاہوں نے ہندوستان پر قریباً ساڑھے تین سو سال حکومت کی لیکن مغلیہ تاریخ کے وہ بادشاہ جوپکے مسلمان تھے اور نہ صرف خود ممنوعات سے پرہیز کرتے تھے بلکہ دوسروں کو بھی باز رکھتے تھے، اورنگزیب عالمگیر تھے۔ اُنہوں نے محض مذہب کی خاطر اپنے تخت کو معرض خطر میں ڈال دیا…

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ

سلسلہ قادریہ کے بانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کا اصل نام عبدالقادر بن ابی صالح تھا۔ آپؒ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسنؓ سے جاملتا ہے۔ آپؒ 470ھ میں جیلان میں پیدا ہوئے اور 18 سال کی عمر میں تحصیل علم کے لئے بغداد آئے اور پھر ساری عمر یہیں گزار دی۔ 561ھ میں آپ…

بخاری و مسلم کا مقام و مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1998ء میں مکرم منیر احمد جاوید صاحب کے ایک طویل مقالہ کی تلخیص مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مقالہ میں حدیث کی دو مستند کتب بخاری و مسلم کے مقام و مرتبہ سے متعلق متفرق آراء شامل ہیں۔ امام المحدّثین حضرت محمد بن اسماعیل…

حضرت امام مالک بن انسؒ

حضرت مالک بن انس الاصبحی کا تعلق یمن کے شاہی خاندان حمیر کی شاخ ’اصبح‘ سے تھا۔ آپ کا گھرانہ نسلاً قریشی تھا۔ آپؒ کے دادا مالک بن ابی عامر کی علمیت اور دینی خدمات مسلمہ ہیں۔ انہوں نے والی یمن کے ظلم سے تنگ آکر اپنے آبائی وطن کو خیرباد کہا اور حجاز میں…

ابو ریحان البیرونی

ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی ایک فلسفی، مؤرخ، جغرافیہ دان، طبیب، ریاضی دان اور علمِ نجوم و فلکیات کا ماہر تھا۔ اصل وطن خوارزم تھا لیکن تحصیل علم کی خاطر دور دراز ملکوں کی سیاحت کی۔ 973ء کے لگ بھگ پیدا ہوا اور 75 سال کی عمر میں 1048ء میں وفات پائی۔ اس نے…

’امامِ اعظم‘ حضرت امام ابو حنیفہؒ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت امام ابوحنیفہ ؒ کے بارے میں فرمایا ’’وہ ایک بحرِ اعظم تھا اور دوسرے سب اس کی شاخیں ہیں … امام بزرگ ابوحنیفہؒ کو علاوہ کمالات علم آثارِ نبویہ کے استخراج مسائل قرآن میں یدطولیٰ تھا‘‘ ۔ حضرت امام ابو حنیفہؒ کے بارے میں مکرم ظفراللہ خان…

ابویوسف یعقوب بن اسحق الکندی

ابویوسف ایک ماہر طبیب اور فلسفہ، منطق، ریاضی، علم فلکیات، طبعیات، کیمیا، نفسیات، سیاسیات، موسیقی، شعر و ادب، صرف و نحو اور دیگر کئی علوم پر عبور رکھتے تھے۔ مغرب و مشرق میں انہیں یکساں طور پر تاریخ عالم کا عظیم ترین دانشور کہا جاتا ہے۔ آپ کا تعلق عرب قبیلہ بنوکندہ سے تھا۔ والد…

اسلام بزمانۂ خلافت اور بعد از زمانہ خلافت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2012ء میں حضرت مولانا عبدالرحیم نیّر صاحبؓ کی ایک تقریر، جو کسی پرانی اشاعت سے منقول ہے اور جو آپؓ نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر 26دسمبر 1939ء کو فرمائی تھی۔ اس تقریر میں اسلام کی تاریخ کے دو ادوار (یعنی خلافت اور خلافت کے بعد کے زمانہ) کا تقابلی…

برطانیہ میں تاریخ اسلام

نو سو سال قبل انگلستان کے بادشاہ اوفاؔ نے اپنے ملک میں پہلا باقاعدہ سکہ رائج کیا۔ سونے سے تیار کیا جانے والا یہ سکہ برٹش میوزیم میں آج بھی موجود ہے جس کے ایک طرف بادشاہ کا نام درج ہے اور دوسری طرف کلمہ طیبہ کندہ ہے۔ امکان ہے کہ درپردہ بادشاہ مسلمان ہو…