حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کا احمدی انجینئرز سے خطاب

ٹیکنیکل میگزین 1999ء کے اردو حصہ کا آغاز سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے اُس خطاب سے ہوتا ہے جو آپؒ نے 30؍اکتوبر 1980ء کو ایسوسی ایشن کے اجتماع سے فرمایا تھا۔ حضورؒ نے اس میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں جو مختلف قوانین جاری کئے ہیں ان میں سے بعض کو لے…

احمدی اور جینیٹک انجینئرنگ

سیدنا حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے عالمی درس القرآن سے ایک حصہ بھی ٹیکنیکل میگزین 1999ء کا حصہ ہے۔ حضور انور نے سورۃ النساء کی آیت 120؍ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اس آیت میں اللہ کی مخلوق کو تبدیل کرنے سے منع فرمایا گیا ہے۔ اُس…

جوہری دھماکوں کے اثرات

دنیا کا پہلا کامیاب ایٹمی تجربہ امریکہ نے نیومیکسیکو کے قریب ایک صحرا میں 16؍جولائی 1945ء کو کیا تھا۔ اور 6؍اگست 1945ء کی صبح پونے تین بجے ایک B-29 جہاز مغربی پیسیفک میں واقع امریکہ کی ایک بندرگاہ سے ایٹم بم لے کر دیگر دو جہازوں کے ہمراہ روانہ ہوا اور صبح سوا آٹھ بجے…

قدیم ترین سائنس … علم فلکیات

انسان نے سب سے پہلے آسمان پر نظر آنے والے مختلف اجسام پر غور شروع کیا اور سورج، چاند اور ستاروں کی گردشوں کو ریکارڈ کرنا شروع کیا۔ تاریخ میں جو سب سے پہلا گرہن ریکارڈ کیا گیا ہے وہ 2137 ق م میں ہونے والا سورج گرہن ہے۔ انسان سورج کی حرکت کی مناسبت…

کشش ثقل

اس وقت معلوم شدہ چار قوتوں میں سے کشش ثقل سب سے زیادہ معروف لیکن سب سے کم سمجھی جانے والی طاقت ہے۔ چاند کا زمین کے گرد اور زمین کا چاند کو ہمراہ لے کر سورج کے گرد محو گردش ہونا کشش ثقل کا ہی نتیجہ ہے۔ آئیزک نیوٹن وہ پہلے شخص تھے جنہوں…

پاکستان کا بہترین سفیر ڈاکٹر عبدالسلام – پروفیسر غلام مرتضیٰ صاحب کا انٹرویو

پاکستان کے نامور سائنس دان پروفیسر غلام مرتضیٰ صاحب نے امپیریل کالج لندن سے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی زیر سرپرستی Ph.D. کی ڈگری حاصل کی۔ 36 سال سے وہ تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں اور ان کے 134 تحقیقی مضامین غیرملکی اعلیٰ سائنسی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ نیز ان کی 29؍کتب ہیں…

آواز کی خصوصیات

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس و انجینئرز کے ٹیکنیکل میگزین 1999ء میں ایک مختصر مضمون ’’آواز‘‘ کے بارہ میں مکرم مخدوم کاشف حسیب صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آواز کی لہروں کے قوانین کے بارہ میں انسان کا علم اُس وقت سے شروع ہے جب اُس نے میوزک پیدا کرنے کی خاطر…

حیاتیاتی ہتھیار اور اُن کا استعمال

لاٹھیوں، تلواروں اور نیزوں سے شروع ہونے والی انسانی جنگیں ایٹمی اور کیمیائی ہتھیاروں تک پہنچ کر ہی ختم نہیں ہوگئیں بلکہ اب جانداروں کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے جنہیں حیاتیاتی ہتھیاروں کا نام دیا گیا ہے۔ ان ہتھیاروں کے زہریلے مادے انسانی، حیوانی یا نباتاتی زندگی کا خاتمہ…

گلیلیو اور چرچ

شعور پانے کے بعد جب انسان نے کائنات کا مطالعہ شروع کیا تو کائنات کے بارے میں پہلا معروف نظریہ ارسطو نے یہ پیش کیا کہ زمین ساکن اور کائنات کا مرکز ہے۔ پھر صدیوں بعد پولینڈ کے ایک ذہین سائنسدان کوپرنیکس نے نصف صدی کی تحقیقات کے بعد 1533ء میں روم میں لیکچر دیئے…

زمین پھیلائی گئی

سورۃالحجر آیت 20 میں تین باتیں بیان کی گئی ہیں یعنی زمین کو پھیلایا گیا، اس میں پہاڑ ڈالے گئے اور اس میں ہر موزوں چیز کو پیدا کیا گیا۔ اسی طرح کا ذکر سورۃ قٓ آیت 8 اور سورۃالرعد کی آیت 4 میں بھی ہے۔ اس بارے میں سائنسی شواہد کے حوالہ سے مکرم…

غبارہ

آجکل غباروں میں سفر کرنا بہت سے لوگوں کا شوق اور مشغلہ ہے۔ جہاز عام طور پر 33 سے 40 ہزار فُٹ کی بلندی پر سفر کرتے ہیں جبکہ غبارہ کی بلندی ایک لاکھ تیرہ ہزار فٹ تک ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ اس سے اوپر چونکہ خلا شروع ہو جاتا ہے اس لئے مزید اوپر…

کولیسٹرول

کولیسٹرول اٹھارویں صدی میں دریافت ہوا اور 1955ء میں اس کا مکمل کیمیائی تجزیہ کیا گیا۔ یہ ایک بے رنگ و بے بو مادہ ہے جو تین یونانی الفاظ کا مرکب ہے اور ایک عام انسان کے جسم میں قریباً 210؍ملی گرام پایا جاتا ہے۔ یہ جسم میں خوراک کے ذریعہ بھی داخل ہوتا ہے…

ایجادوں کی کہانیاں

تشحیذالاذہان کا کہانی نمبر ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ کا جنوری 1998ء کا شمارہ کہانی نمبر کے طور پر شائع ہوا ہے جس میں ہر پہلو سے بچوں کے لئے ایسی کہانیاں جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے جو سبق آموز اور مفید ہوں۔آنحضور ﷺ ، حضرت مسیح موعودؑ اور دیگر خلفائے کرام کے بیان…

ہم اور وراثت کے مختلف پہلو

وراثت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر شخص اپنی اولاد کو مادہ تولید کے ذریعہ سے اپنی بعض عادات اور خواص منتقل کرتا ہے۔ یہ خواص انسانی Gene پر نقش ہوتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اس بارے میں بہت دلچسپ تحقیقات کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ Gene بھی ماحول سے متاثر ہوتے…

آب دوز (submarine)

1578ء میں ایک انگریز ریاضی دان ولیم بورن نے خیال ظاہر کیا کہ اگر ایک کشتی کو چمڑے کے خول میں لیپٹ دیا جائے تو اسے پانی کے نیچے بھی چلایا جاسکتا ہے۔ اس کے اس خیال کو 1620ء میں ہالینڈ کے ڈریبل نے حقیقت کا روپ دیا اور ایسی کشتی تیار کی جو پانی…

ایفل ٹاور پیرس

1889ء میں فرانسیسی انقلاب کی پہلی صدی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے حکومت فرانس نے ایک یادگار کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو ایک انگریز انجینئر نے ٹاور کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ پھر ایک عالمی مقابلہ کے نتیجہ میں جس میں 700 ماہرین نے حصہ لیا، فرانس کے انجینئر گستو ایفل کا…

نوبل انعام یافتہ ۔ چندرا شیکھر

نوبل انعام یافتہ عظیم سائنسدان چندرا شیکھر 1910ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ چھ سال بعد اپنے والد کے تبادلہ کی وجہ سے مدراس چلے گئے۔ کالج کی تعلیم مکمل کرکے کیمبرج سے Ph.D. کی ڈگری لی۔ آپ کو فزکس سے گہری دلچسپی تھی اور آپ کے ایک انکل سر سی۔دی۔ رامن کو بھی فزکس…

ٹیلیویژن کے موجد جان لوئی بیئرڈ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ فروری 1998ء میں مکرم نجم الاعلیٰ ثاقب صاحب ٹیلیویژن کے موجد جان لوئی بیئرڈ کی کہانی بیان کرتے ہیں جو 1888ء میں ایک درزی کے ہاں پیدا ہوا۔ سائنس میں ڈگری کرنے کے بعد ایک انجینئرنگ کمپنی میں ملازم ہوگیا لیکن جلد ہی ملازمت ترک کرکے کوئی نئی چیز بنانے کے بارے میں…

’’مونا لیزا‘‘ کا خالق – لیونارڈو

لیونارڈو ایک دولتمند معزز شخص کے ہاں 1452ء میں اٹلی کے شہر فلارنس کے قرب میں ونچی کے مقام پر پیدا ہوا۔ اس زمانے میں فلارنس یورپ میں علم و فضل کا مرکز تھا چنانچہ اس کے باپ نے اسے بہترین تعلیم دلوائی۔ 1470ء کے قریب لیونارڈو ایک مشہور سنگ تراش اور مصور انڈریا ویرو…

ابو ریحان البیرونی

ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی ایک فلسفی، مؤرخ، جغرافیہ دان، طبیب، ریاضی دان اور علمِ نجوم و فلکیات کا ماہر تھا۔ اصل وطن خوارزم تھا لیکن تحصیل علم کی خاطر دور دراز ملکوں کی سیاحت کی۔ 973ء کے لگ بھگ پیدا ہوا اور 75 سال کی عمر میں 1048ء میں وفات پائی۔ اس نے…

ہندو پاکستان کے نوبل انعام یافتگان

ہندو پاکستان کے نوبل انعام یافتگان کے موضوع پر مکرم محمد زکریا ورک صاحب کا ایک مضمون ان کی کتاب ’’رموز فطرت‘‘ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 1997ء میں منقول ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور: بنگال کے عظیم شاعر ٹیگور 6؍مئی 1861ء کو کلکتہ میں ایک مذہبی لیڈر کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والدین کے…

ابویوسف یعقوب بن اسحق الکندی

ابویوسف ایک ماہر طبیب اور فلسفہ، منطق، ریاضی، علم فلکیات، طبعیات، کیمیا، نفسیات، سیاسیات، موسیقی، شعر و ادب، صرف و نحو اور دیگر کئی علوم پر عبور رکھتے تھے۔ مغرب و مشرق میں انہیں یکساں طور پر تاریخ عالم کا عظیم ترین دانشور کہا جاتا ہے۔ آپ کا تعلق عرب قبیلہ بنوکندہ سے تھا۔ والد…

پروفیسر ڈاکٹر عبد السلام صاحب

ہم نے کس طرح عظمت کو آسودۂ خاک کردیا پاکستان کے اخبار ’’دی نیوز‘‘ 12 فروری 2012ء کی اشاعت میں جناب مسعو د حسن کا مضمون ’’ہم بمقابل ڈاکٹر عبدالسلام‘‘ شائع ہوا تھا۔اس میں اضافے کے طور پر برطانیہ میں پا کستان کے سابق ہائی کمشنر جناب واجد شمس الحسن کا مضمون ’’دی نیوز‘‘ میں…

ایک حیرت انگیز ذرّہ… نیوٹرینو

اَنصار ڈائجسٹ (فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ انصارالدین جنوری فروری 2012ء) سائنس کی دنیا میں ہر روز نئی دریافتوں سے عبارت ہوتا ہے لیکن بعض دریافتیں اتنی اہم ہوتی ہیں جو سالہاسال کے پرانے نظریات پر خط تنسیخ پھیرتے ہوئے انسانی شعور کو نئے زاویے عطا کرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک اہم دریافت چند ماہ پہلے…

قوت کا منبع- خدائے واحد

محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ماہنامہ ’’ریویو آف ریلجنز‘‘ اگست 1995ء میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں چوٹی کے مسلمان محققین کا مختصر بیان کرنے کے بعد اس بات پر تاسّف کا اظہار کرتے ہیں کہ علم و ادب کے عروج کا زمانہ مسلمانوں کے ہاتھوں سے کس طرح نکل گیا۔ گو وہ امید…

شہاب ثاقب

14؍ جون 1994ء کو مانٹریال سے 80 کلو میٹر دور ایک کسان نے شہاب ثاقب کو اپنی آنکھوں سے زمین پر گرتے دیکھا جس کا حجم زمین پر پہنچنے تک خربوزے کے برابر رہ گیا۔ اس کے گرنے کی وجہ سے فضا میں ارتعاش 200 کلو میٹر دُور محسوس کیا گیا۔ اس آسمانی پتھر کو…