حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اخلاق کریمانہ (عیادتِ مریض)

آنحضرت ﷺ نے ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق کے بیان میں عیادت مریض کو اوّلیت دی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کا موجب قرار دیا ہے۔ خود آنحضرت ﷺ مریض کی عیادت میں مسلم و غیرمسلم کا کوئی امتیاز روا نہ رکھتے تھے۔ آپؐ نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ…

حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کی دعا کا اعجاز

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے سہ ماہی رسالہ ’’النساء‘‘ کے جلسہ سالانہ نمبر 1999ء میں مکرمہ راضیہ لطف الرحمان صاحبہ اپنے داداحضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کا یہ واقعہ بیان کرتی ہیں کہ جب آپ کی بینائی بہت کمزور ہوگئی تو بھی آپ ہر وقت مطالعہ کرتے رہتے اور دعاؤں میں مصروف رہتے اور…

حضرت شیخ فضل احمد صاحبؓ بٹالوی

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے، مئی جون 2010ء) (مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 26 جولائی، 2 اگست و 9 اگست 2013ء) (تلخیص و ترتیب: محمود احمد ملک) حضرت شیخ فضل احمد صاحبؓ ایک زیرک اور دلیر طبع داعی الی اللہ تھے، جانبازی کی حد تک تبلیغ کے شائق تھے۔ خصوصاً بنوں اور لاہور میں اس بارے میں خاص…

حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب

حضرت مولوی ابوالعطاء صاحب جالندھری کا ذکر خیر قبل ازیں 22؍نومبر 1996ء اور 14؍مارچ 1997ء کی اشاعت میں اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ آپ کی سیرت کے بعض پہلو مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 1998ء میں شامل اشاعت ہیں۔ محترم مولانا غلام باری سیف صاحب نے…

محترم ڈاکٹر سید برکات احمد صاحب

ڈاکٹر سید برکات احمد صاحب نے عربی کی تعلیم دہلی اور بغداد میں پائی۔ تاریخ عرب میں بیروت کی امریکن یونیورسٹی سے Ph.D. کی اور تہران یونیورسٹی سے فارسی لٹریچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا سے انگریزی میں M.A. کیا۔ آپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وفد کے…

’’وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا‘‘ – حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی بیعت

حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی اہلیہ اوّل کے صاحبزادے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا تفصیلی ذکر خیر قبل ازیں 18؍اگست و 3؍نومبر 1995ء کے شماروں میں اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ تاہم آپ کے بیعت کرنے کا تفصیلی احوال روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 1998ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے…

سیرۃ حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍دسمبر 1998ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ کی پاکیزہ سیرۃ کے بعض واقعات ’’مبشرین احمد‘‘ مصنفہ مکرم ملک صلاح الدین صاحب سے (مرتّبہ: مکرم حافظ محمد نصراللہ صاحب) شاملِ اشاعت ہیں۔ حضرت ملک غلام فرید صاحبؓ بیان کرتے ہیں کہ حضورؓ کی سیرۃ کا ذکر قرآن سے آپؓ کی محبت کے بغیر مکمل…

قدرتِ ثانیہ کے مظہر ثالثؒ – قبولیت دعا

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی سیرۃ پر ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ یکم اکتوبر 1998ء میں مکرم نور الٰہی ملک صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے- وہ بیان کرتے ہیں کہ آپؒ خود بھی اچھی صحت کے مالک تھے اور کالج میں بطور پرنسپل مختلف کھیلوں کی حوصلہ افزائی بھی فرمایا کرتے تھے- کھلاڑیوں کے انتخاب…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ کی قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 و 22؍جولائی 1998ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالسمیع نون صاحب بیان کرتے ہیں کہ 1965ء میں منصبِ خلافت پر فائز ہونے سے قبل حضرت مرزا ناصر احمد صاحب میرے ہاں سرگودھا میں تشریف لائے- میں نے پچاس سے زائد غیراز جماعت معززین کو مدعو کر…

محترم سید داؤد مظفر شاہ صاحب

(فرخ سلطان محمود) سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ’’ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے زمانے کو دیکھا جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ بڑے سیدھے سادے ہوتے تھے۔ جب ایک برتن کو مانجھ کر صاف کر دیا جاتا ہے، پھر اُس پر قلعی…

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ چکوال ضلع جہلم کے رہنے والے تھے اور راولپنڈی میں دکان کرتے تھے۔ آپ کے خودنوشت حالات جو مکرم ملک محمد اکرم صاحب نے مرتّب کئے ہیں، روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 1999ء میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت شیخ صاحبؓ لکھتے ہیں کہ 1892ء میں مَیں راولپنڈی میں تھا جب حضرت…

حضرت قاضی تاج الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جنوری 1999ء میں حضرت قاضی تاج الدین صاحب کا ذکر خیر محترم ڈاکٹر منور احمد صاحب کے قلم سے ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت قاضی صاحب کو 1895ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت نصیب ہوئی۔ آپؓ کے والد قاضی غلام رسول صاحب…

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحبؓ بقاپوری

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحبؓ بقاپوری اکتوبر 1873ء میں چک چٹھہ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے بعد 1884ء میں مدرسہ رحیمیہ لاہور میں داخل ہوگئے۔ 1890ء سے 1891ء تک قریباً دو سال لدھیانہ میں تعلیم حاصل کی۔ 1891ء میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی زیارت سے مشرف ہونے کا موقع ملا۔ 1893ء میں…

حضرت عبدالستار خانصاحبؓ

حضرت عبدالستار خاں صاحبؓ المعروف بزرگ صاحب کا تعلق خوست کے مشہور قبیلہ منگل سے تھا۔ آپؓ کے والدین علاقہ میں بہت معزز اور خداترس شمار ہوتے تھے۔ بچپن سے ہی آپؓ کی روح کی غذا عبادت الٰہی تھی۔ فرض کے علاوہ نوافل بھی کثرت سے پڑھتے تھے۔ ابتدائً آپؓ کا جھکاؤ فرقہ قادریہ کی…

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ ضلع گجرات پنجاب کے علاقہ سے کشمیر میں آئے تھے اور درس و تدریس کا مشغلہ رکھتے تھے- آپؓ وجیہہ، بارعب اور دلیر آدمی تھے- صاحب کشف و رؤیا اور مستجاب الدعوات تھے- لوگ آپؓ کو ولی اللہ کہہ کر پکارتے تھے- ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر و اکتوبر 1998ء میں…

احیائے موتٰی کا حیرت انگیز نشان

کچھ سال پہلے ہالینڈ کے جلسہ سالانہ میں محترم چودھری ریاض احمد صاحب (شہیدِ شب قدر) کے خسر محترم ڈاکٹر عبدالرشید خان صاحب نے واقعہ شب قدر کے حوالے سے کچھ واقعات بیان کئے تھے جو واقعات ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا؍ اگست 1998ء میں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کا حوالہ دیئے بغیر منقول ہیں- محترم خانصاحب بیان…

قبولیت دعا کا اعجاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 1998ء میں مکرم لیفٹیننٹ کرنل بشارت احمد صاحب اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ وہ 1971ء کی جنگ ہندو وپاک کے دوران چھمب جوڑیاں کے محاذ پر زخمی حالت میں قیدی بنالئے گئے اور دو ماہ دہلی کے ملٹری ہسپتال میں ایک بنگالی ہندو ڈاکٹر میجر اے گپتا کے…

حضرت سیدہ مہر آپا اور آپ کے بیان فرمودہ ایمان افروز واقعات

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ اپریل 1998ء کے متعدد مضامین حضرت سیدہ مہر آپا کی سیرۃ اور ذکر خیر پر مشتمل ہیں۔ اکثر مضمون نگاروں نے آپ کی شفقت، غریب پروری اور منکسرالمزاجی کے واقعات بیان کئے ہیں اور آپ کے بزرگوں کے بعض دوسرے ایمان افروز واقعات بھی شامل اشاعت ہیں جو حضرت سیدہ مہر آپانے…

قبولیت دعا کے دو واقعات

محترم میاں محمد ابراہیم صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر1997ء میں ایسے دو واقعات بیان کرتے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے عاجزانہ دعاؤں کو قبول فرمایا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ 1947ء میں ہم نقل مکانی کرکے چنیوٹ میں آباد ہوئے۔ جو سکول ہمیں الاٹ ہوا اس کی عمارت جل چکی تھی، فرنیچر غائب تھا۔ حضرت…

قبولیتِ دعا کے دو ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍دسمبر 1997ء میں محترمہ بی بی سکینہ صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے ان کے بیٹے مکرم نصیر احمد صاحب رقمطراز ہیں کہ جب بھی بی بی سکینہ سے کوئی اپنا دکھ بیان کرتا وہ دکھ پھر بی بی سکینہ کا دکھ بن جاتا اور وہ خدا تعالیٰ کے حضور سربسجدہ ہو جاتیں…

مکرم محمد عیسیٰ جان خان صاحب

مکرم محمد عیسیٰ جان خان صاحب حال کینیڈا نے حضرت مصلح موعودؓ کے دور خلافت میں قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ آپ اپنی خودنوشت سوانح حیات ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1997ء میں یوں بیان کرتے ہیں کہ میں 1911ء میں موصل (عراق) میں پیدا ہوا۔ میرے والدین عیسائی کُرد تھے اور انہوں نے میرا…

محترمہ امتہ الرحمان صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اکتوبر 1997ء کے شمارہ میں مکرم لیفٹیننٹ کرنل (ر) بشارت احمد صاحب اپنی والدہ محترمہ امتہ الرحمان صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میری ماں بڑی دعاگو خاتون تھیں۔ 1965ء کی جنگ میں خاکسار سیالکوٹ محاذ پر تھا، والدہ میری طرف سے پریشان تھیں۔ ایک روز تہجد میں سخت…

قبولیت دعا کا اعجاز

حضرت مولاناغلام رسول صاحب راجیکیؓ نے قادیان میں ایک مکان بنوایا جس کے لئے قرضہ ایک احمدی دوست مکرم صاحب خان صاحب نون سے حاصل کیا ۔ جب حضرت مولوی صاحبؓ نے قرضہ کی رقم کی واپسی کا طریق پوچھا کہ یکمشت ادا کی جائے یا قسط وار تو مکرم خان صاحب نے کہا کہ…

بخاری و مسلم کا مقام و مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1998ء میں مکرم منیر احمد جاوید صاحب کے ایک طویل مقالہ کی تلخیص مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مقالہ میں حدیث کی دو مستند کتب بخاری و مسلم کے مقام و مرتبہ سے متعلق متفرق آراء شامل ہیں۔ امام المحدّثین حضرت محمد بن اسماعیل…

مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ کے پوسٹل انٹرویوز کے سلسلہ میں مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب مشنری انچارج جرمنی (وسابق امیر و مشنری انچارج امریکہ) کا انٹرویو 19؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔ مکرم عطاء اللہ کلیم صاحب 25؍ستمبر 1922ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم میاں سراج الدین صاحب نے 1916ء میں احمدیت…

مکرم صوبیدار خوشحال خان صاحب

محترم صوبیدار خوشحال خان صاحب کا تعلق موضع بینی ، ٹوپی صوبہ سرحد سے تھا۔ آپ نے رؤیا دیکھی کہ ایک بڑے مجمع کو ایک بہت نورانی شخصیت اردو/پنجابی میں وعظ و نصیحت فرما رہی ہے۔ تقریر ختم ہوئی تو انہوں نے مجھے آواز دی ’’خوشحال ادھر آؤ‘‘۔ میں نے ادھر ادھر دیکھا کہ کسی…