اِک خواب سی وہ دید تھی اس پُرجمال کی — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ -2- مئی 2026ء)

مکرم ضیاءاللہ مبشر صاحب کی نظم ’’لمحۂ وصل‘‘ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ستمبر2014ء میں شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اِک خواب سی وہ دید تھی اس پُرجمال کی
مجھ کو عطا ہوئی جو گھڑی تھی وصال کی
تھا کاروانِ شوقِ زیارت مرا وجود
اشکوں کی پالکی میں تھی دلہن خیال کی
مَیں تشنہ روح ، تشنہ جاں ، پیاسا تھا دید کا
بارش تھی اس کی اِک نظر آبِ زلال کی
وہ نُور نُور چہرہ ، وہ آنکھیں حیا حیا
پرچھائیں ہے اُس عکسِ رُخِ ذوالجلال کی
ہر لفظ تھا گلاب تو ہر بول بوستاں
مہکی تھی بات بات میں خوشبو کمال کی
اُس پہ خدا کا سایۂ رحمت رہے سدا
آئے کبھی نہ کوئی گھڑی بھی ملال کی

اپنا تبصرہ بھیجیں