آنحضورﷺ کی انگوٹھی

October 21, 2026 • 6 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ …؍اکتوبر 2026ء)


آنحضرت ﷺ نے جب مختلف فرمانرواؤں کو تبلیغ کی خاطر خطوط لکھنا چاہے تو صحابہؓ سے مشورہ کیا۔ صحابہؓ نے عرض کیا کہ دنیوی حکمرانوں کا عام دستور ہے کہ وہ مُہرشدہ خط کے بغیر کسی خط کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ اس پر آنحضورﷺ نے ایک چاندی کی انگوٹھی تیار کروائی جس میں ’’محمدرسول اللہ‘‘ کے الفاظ کندہ کروائے گئے۔ ترتیب یوں تھی کہ سب سے اوپر اللہ کا لفظ تھا ، اُس کے نیچے رسول اور پھر محمد کا لفظ رکھا گیا۔
آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد یہ انگوٹھی حضرت ابوبکرؓ کے ہاتھ میں رہی۔ اُن کی وفات کے بعد حضرت عمرؓ کے ہاتھ میں رہی اور اُن کے بعد حضرت عثمانؓ نے اسے پہنا۔ حتّٰی کہ ایک دن یہ انگوٹھی اُن کے ہاتھ سے اریس نامی کنوئیں میں گر کر کھوگئی اور اس کے بعد نہیں ملی۔
یہ معلومات ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے ’’سیرت خیرالوریٰؐ نمبر‘‘ برائے نومبرو دسمبر2012ء میں شامل اشاعت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *