تمباکونوشی ترک کردی
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل …نومبر2026ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اپریل2014ء میں مکرم عنایت اللہ صاحب سابق امیرضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بیان کرتے ہیں کہ مَیں 1953ء سے تمباکونوشی کا عادی تھا۔ یہ عادت اتنی بڑھ گئی کہ روزانہ چالیس سگریٹ پینے لگ گیا۔ حقّہ اس کے علاوہ تھا۔ اگرچہ شروع سے ہی خداتعالیٰ نے نماز اور تہجد کی ادائیگی کی توفیق بھی دے رکھی تھی۔ جب خاکسار کو 2000ء سے ضلع کی سطح پر مختلف خدمات کی توفیق عطا ہونے لگی تو تب بھی رات کے وقت سگریٹ کے پیکٹ سرہانے رکھ کر سوتا اور رات کو آنکھ کھلنے پر یا صبح اٹھنے پر پہلا کام سگریٹ سلگانا ہی ہوتا۔ ایک صبح آنکھ کھلی اور سگریٹ کی طلب ہوئی تو خیال آیا کہ اے بندے! سب سے پہلے تُو شیطان کی طرف توجہ دیتا ہے اور بعد میں رحمٰن کی طرف متوجہ ہوتا ہے، یہ تو بہت بُری بات ہے۔ پھر اُسی وقت تہیہ کرلیا کہ آئندہ تمباکونوشی نہ کروں گا چنانچہ 30؍مارچ2000ء کا دن میرے لیے مبارک ثابت ہوا جس دن خداتعالیٰ نے مجھے اس لعنت سے چھٹکارا بخشا۔ اس کے نتیجے میں دیگر فوائد کے علاوہ صحت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہوئی ہے۔

Leave a Reply