Monday, 19th October, 2026
»»
الفضل ڈائجسٹ حیرت انگیز کشف اور تحریک جدید الفضل ڈائجسٹ سیرت النبی ﷺ (صداقت و امانت) الفضل ڈائجسٹ آنحضور ﷺ کی طہارت و پاکیزگی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 25؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 18؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 11؍ستمبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ حیرت انگیز کشف اور تحریک جدید الفضل ڈائجسٹ سیرت النبی ﷺ (صداقت و امانت) الفضل ڈائجسٹ آنحضور ﷺ کی طہارت و پاکیزگی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 25؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 18؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 11؍ستمبر 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

حیرت انگیز کشف اور تحریک جدید

October 19, 2026 • 8 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ …؍اکتوبر 2026ء)

حضرت مصلح موعودؓ اور حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ 

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا 1891ء کا ایک معنی خیز کشف ہے جس میں آپؑ نے ایک حدیث کی روشنی میں روحانی فوج کی قیادت کرتے ہوئے ایک سردار کو دیکھا جس کا نام آسمان پر منصور تھا۔ اسی تسلسل میں حضورؑ نے فرمایا کہ ’’اس عاجز نے دیکھا کہ انسان کی صورت پر دو شخص ایک مکان میں بیٹھے ہیں۔ ایک زمین پر اور ایک چھت کے قریب بیٹھا ہے۔ تب مَیں نے اُس شخص کو جو زمین پر تھا، مخاطب کرکے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔ مگر وہ چپ رہا اور اُس نے کچھ بھی جواب نہ دیا۔ تب مَیں نے اُس دوسرے کی طرف رُخ کیا جو چھت کے قریب اور آسمان کی طرف تھا۔ اُسے مَیں نے مخاطب کرکے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔ وہ میری اس بات کو سُن کر بولا کہ ایک لاکھ نہیں ملے گی مگر پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔ تب مَیں نے دل میں کہا کہ اگرچہ پانچ ہزار تھوڑے آدمی ہیں پر اگر خدائے تعالیٰ چاہے تو تھوڑے بہتوں پر فتح پاسکتے ہیں۔ اُس وقت مَیں نے یہ آیت پڑھی: کَمْ مِّنْ فِئَۃٍ قَلِیْلَۃٍ غَلَبَتْ فِئَۃً کَثِیْرَۃً بِاِذْنِ اللّٰہِ … پھر وہ منصور مجھے کشف کی حالت میں دکھایا گیا اور کہا گیا کہ خوشحال ہے، خوشحال ہے مگر خدائے تعالیٰ کی کسی حکمت مخفیہ نے میری نظر کو اُس کے پہچاننے سے قاصر رکھا۔‘‘ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد3صفحہ149)
حضرت مسیح موعودؑ کا یہ عظیم الشان رؤیا تحریک جدید کی شکل میں ظاہر ہوا جس کی بنیاد حضرت مصلح موعودؓ نے 1934ء میں رکھی۔ حضورؓ فرماتے ہیں کہ مجھے خیال آیا کہ حضرت مسیح موعودؑ کی یہ پیشگوئی تحریک جدید میں حصہ لینے والوں پر ہی چسپاں ہوتی ہے۔ (ماخوذ از خطبہ جمعہ فرمودہ 18؍نومبر1938ء)
اس سے قبل حضرت قاضی محمد ظہورالدین اکمل صاحبؓ نے تحریر فرمایا: آج رات کوئی دو بجے جب میری روح گداز ہوکر آستانۂ الوہیت پر بہ رہی تھی، یک دم یہ بات میخ آہنی کی طرح میرے قلب میں گڑ گئی کہ حضورؑ کا یہ کشف تحریک جدید میں قربانیاں کرنے والوں کے ذریعہ پورا ہورہا ہے۔ جب آفتاب طلوع ہوا تو مجھے اس بات کی فکر ہوئی کہ مَیں ان پاکیزہ روحوں کی تعداد معلوم کروں جو اس پاک جہاد میں حصہ لے رہے ہیں۔ (ماخوذ از الفضل16؍نومبر1938ء)
چنانچہ انہوں نے حضرت منشی برکت علی خان صاحبؓ فنانشل سیکرٹری تحریک جدید سے معیّن تعداد معلوم کی تو وہ 5422؍تھی۔ حضرت مصلح موعودؓ نے حضرت قاضی صاحبؓ کے مضمون کو پڑھ کر اس پر صاد کیا اور پانچ ہزار سے زائد تعداد کے متعلق فرمایا: چونکہ ہر جماعت میں کچھ نہ کچھ نادہند ہوتے ہیں اس لیے اگر ان کو نکال دیا جائے تو پانچ ہزار ہی تعداد بنتی ہے۔ علاوہ ازیں کسور بالعموم اعداد میں شمار نہیں کیے جاتے۔ مَیں سمجھتا ہوں کہ درحقیقت انہی لوگوں کے متعلق یہ کشف ہے اور حقیقت یہ ہے کہ کئی سال سے میرا یہ خیال ہے کہ یہی وہ فوج ہے جس کے ملنے کی حضرت مسیح موعودؑ کو خبر دی گئی تھی۔ چند دن پہلے مَیں یہ سوچ رہا تھا کہ تحریک جدید میں قربانی کرنے والوں کو آئندہ نسلوں کے لیے بطور یادگار بنانے کے لیے، ان کے ناموں کو محفوظ رکھنے کے لیے اور اس غرض کے لیے کہ آئندہ آنے والی نسلیں اُن کے لیے دعائیں کرتی رہیں، کوئی یادگار قائم کروں۔ (ماخوذ از الفضل 24؍نومبر1938ء)
ابوداؤد کی ایک حدیث میں امام مہدی کے ہراول دستے کے سربراہ کا نام منصور بتایا گیا ہے۔ (حدیث نمبر4291)
نواب صدیق حسن خان صاحب اپنی کتاب ’’حجج الکرامہ‘‘ میں امام مہدی کے متعلق پیشگوئیاں بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مشرق سے ایک شخص جس کا نام منصور یا شعیب بن صالح ہوگا اور پانچ ہزار افراد کے ساتھ ظہور کرے گا اور مہدی کو شناخت کرکے اس کی ہمراہی میں ہوجائے گا اور مہدی اُس کو اپنے ہراول دستے کا کمانڈر مقرر کرے گا۔ اگر مضبوط پہاڑ بھی اُس کے سامنے آئیں گے تو وہ اُن کو منہدم کرتے ہوئے اُس کے لیے راہ ہموار کرے گا جیسا کہ قریش نے آنحضرتﷺ کے لیے ہموار کی تھی۔ (صفحہ369)
پس منصور کا نام تو حدیث، حضورؑ کے کشف اور ’’حجج الکرامہ‘‘ میں مشترک ہے۔
حضرت مصلح موعودؓ کے مذکورہ خطبہ جمعہ کے بعد حضرت مولوی کرم داد صاحبؓ آف دوالمیال نے حضرت مسیح موعودؑ کے کشف کو احادیث اور ’’حجج الکرامہ‘‘ میں بیان کردہ پیشگوئیوں کی روشنی میں تحریک جدید پر چسپاں کرتے ہوئے الفضل میں شائع کروایا۔ (الفضل 7؍دسمبر1938ء)
حضرت مصلح موعودؓ کی یہ خواہش اس طرح پوری ہوئی کہ تحریک جدید کے پہلے انیس سالہ دور میں حصہ لینے والے پانچ ہزار احباب کے نام اور قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے 1959ء میں ایک فہرست شائع کردی گئی۔ پھر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 5؍نومبر1982ء میں تحریک فرمائی کہ ان خوش نصیب مجاہدین کی قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے اور اُن کی اولادیں اُن کی طرف سے چندہ ادا کرتی رہیں۔ بعدازاں سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 3؍نومبر2006ء کے خطبہ جمعہ میں یہ خوشخبری دی کہ دورِ اوّل کے تمام کھاتے جاری ہوچکے ہیں۔
حضورؑ کے کشف اور دیگر پیشگوئیوں کے حوالے سے یہ مختصر تاریخی مضمون مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اگست 2014ء کی زینت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *