Monday, 9th November, 2026
»»
خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء دیگر جرائد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍اکتوبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ آنحضورﷺکا ایتاءِ ذی القربیٰ اور صلہ رحمی الفضل ڈائجسٹ مکرم احمد سعید اختر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء دیگر جرائد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍اکتوبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ آنحضورﷺکا ایتاءِ ذی القربیٰ اور صلہ رحمی الفضل ڈائجسٹ مکرم احمد سعید اختر صاحب
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

دورِ حاضر میں مسیحا کی کرامت تم ہو — نظم

May 26, 2026 • 118 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ یوم خلافت نمبر 27- مئی 2026ء)
خلافت احمدیہ کے حوالے سے کہا گیا مکرم بشارت محمود طاہر صاحب کا کلام روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مئی 2015ء میں شامل اشاعت ہے۔ اس خوبصورت نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

آنکھ میں تم ہو مری سانس میں چلتے تم ہو
دل ہو ، ارمان ، سینے میں مچلتے تم ہو
میرے اپنے ہو مرے درد میں جلتے تم ہو
غم مجھے ہو تو مرے غم میں پگھلتے تم ہو
دکھ کے صحرا میں بہاروں کی علامت تم ہو
دورِ حاضر میں مسیحا کی کرامت تم ہو

اُس کو کہنا کہ اداسی میں گزر ہوتی ہے
زندگی اب تری راہوں میں بسر ہوتی ہے
اپنی حالت پہ کہاں میری نظر ہوتی ہے
تری ہستی مری آنکھوں کا گہر ہوتی ہے
حسن کا راز ہو جذبوں کی امانت تم ہو
دورِ حاضر میں مسیحا کی کرامت تم ہو

بشارت محمود طاہر صاحب

مجھ کو حسرت ہے تجھے سامنے چلتا دیکھوں
ساری دنیا کو ترے عشق میں جلتا دیکھوں
تیرا گلزار سدا پھولتا پھلتا دیکھوں
تیرے ہر لفظ سے قسمت کو بدلتا دیکھوں
حُسن میں چاند اداؤں میں قیامت تم ہو
دورِ حاضر میں مسیحا کی کرامت تم ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *