قادرِ مُطلق خدا کی ذات پر ایمان ہے – حمدیہ نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 دسمبر 2011ء میں مکرم شریف احمد صدیقی صاحب کا حمدیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

قادرِ مُطلق خدا کی ذات پر ایمان ہے
وہ خدا وہم و گماں سے جس کی بالا شان ہے
برگ و گل میں اور چمن کے رنگ و بُو میں ہر طرف
اس کی قدرت کے تماشوں کا عجب سامان ہے
بے کسوں اور غم زَدوں کے درد کا ہے چارہ گر
بے سہاروں کا سہارا اِک وہی رحمان ہے
اُس کی ہستی سے دمِ ہستی میں سوز و ساز ہے
الغرض اس کے سہارے زندگی میں جان ہے
جستجوئے یار میں کھو کر جو صدیقیؔ رہا
وہ بڑا ہی نیک فطرت باخدا انسان ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں