Tuesday, 17th November, 2026
»»
الفضل ڈائجسٹ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ الفضل ڈائجسٹ مکرم ڈاکٹر مہدی علی بشیرالدین قمر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء دیگر جرائد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍اکتوبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ الفضل ڈائجسٹ مکرم ڈاکٹر مہدی علی بشیرالدین قمر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء دیگر جرائد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍اکتوبر 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ

November 17, 2026 • 6 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل … نومبر2026ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اپریل 2014ء میں مکرم شعیب احمد ہاشمی صاحب کے قلم سے اُن کی خالہ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ لمبا عرصہ الزائمر کی بیماری کا شکار رہیں اور یکم جون 2011ء کو وفات پائی۔ آپ مکرم سید سردار حسین شاہ صاحب کی بیٹی تھیں۔ آپ کے دادا سیّد عارف حسین شاہ صاحب جو دنیوی لحاظ سے صاحب ثروت تھے اور اسی وجہ سے عارف والا شہر اُن کے نام سے پہچانا جاتا ہے تاہم وہ احمدیت قبول کرنے سے محروم رہے۔ البتہ اُن کی اہلیہ صاحبہ نے بیعت کرلی تھی۔
خالہ محترمہ نے زمانہ طالبعلمی میں ہی نظام وصیت میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ آپ کی شادی 1959ء میں محترم مرزا رفیق احمد صاحب ابن حضرت مرزا قدرت اللہ صاحبؓ کے ساتھ ہوئی۔ اُن کے دادا حضرت میاں ہدایت اللہ لاہوریؓ پنجابی کے مشہور شاعر تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کئی مجالس میں بھی اپنا کلام سنانے کا شرف حاصل کرتے رہے تھے۔ اُن کے بارے میں ایک موقع پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے یہ ارشاد فرمایا تھا کہ ان کی وصیت کی کیا ضرورت ہے، یہ تو مجسّم وصیت ہیں۔
خالہ محترمہ قرآن شریف کی تلاوت بہت شوق سے کیا کرتی تھیں۔ آخری چند سال الزائمر کی بیماری کی وجہ سے جب قرآن شریف پڑھنا بہت مشکل ہوگیا تو آپ اپنے شوہر سے مسلسل تقاضا کیا کرتیں کہ وہ آپ کو قرآن شریف پڑھائیں۔ آپ ہمیشہ مالی قربانی میں بھی نمایاں ہوتیں اور ہر مالی تحریک پر فراخ دلی سے لبّیک کہتیں۔ مسجد بیت الفتوح کی تعمیر کی تحریک میں بھی پچاس ہزار روپے پیش کیے۔
آپ نے ایسی کئی لڑکیوں کو اپنی بیٹیاں بنایا ہوا تھا جنہیں ازدواجی مسائل کا سامنا تھا اور اُن کی بہبود کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہتیں۔ غرباء اور مساکین کی مدد اتنا دل کھول کر کیا کرتی تھیں کہ بسااوقات شوہر کو منع کرنا پڑتا کہ کسی کی مدد کرتے ہوئے توازن قائم رکھو۔ بعض لوگ آپ سے قرض بھی لیتے لیکن انہوں نے کبھی اُن سے رقم کی واپسی کا تقاضا نہ کیا۔
اللہ تعالیٰ نے تین بیٹیاں آپ کو عطا کیں جن کی آپ نے بہت اچھی تربیت کی اور انہوں نے بھی پردے میں رہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
مرحومہ نے مقامی احمدیوں کے لیے ظہروعصر کی نماز باجماعت کا انتظام بھی اپنے گھر میں کیا ہوا تھا۔ آپ نے دو مختلف کمروں میں ٹیلی ویژن سیٹ رکھوائے تھے جن پر ایم ٹی اے کے علاوہ کوئی دوسرا چینل لگانا ناپسند کرتی تھیں۔ مقامی لجنہ میں ہمیشہ خدمت کے لیے پیش پیش رہتیں اور لازمی چندوں میں نادہند افراد سے رابطے کے لیے مرحومہ کی خدمات کا ہمیشہ بہترین نتیجہ نکلتا اور ایسے لوگ نہ صرف باقاعدہ چندہ دہندگان بن جاتے بلکہ اپنا بقایا بھی ادا کرنا شروع کردیتے۔ بہت سی ضرورت مند خواتین آپ سے مختلف ٹیکے لگوانے گھر پر آیا کرتیں۔ بعض اپنے ٹیکے بھی آپ کے فریج میں رکھواتے۔ بعض مریضوں کے گھر پر جاکر بھی یہ خدمت سرانجام دے دیتیں۔ گھر پر ہر آنے والے کی تواضع مشروب سے ہوتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *