محترم عطاء الجلال نورالدین صاحب کا قبول احمدیت

مجلس انصاراللہ امریکہ کے سہ ماہی ’’النحل‘‘ بہار 1996ء میں مکرم عطاء الجلال نور الدین صاحب آف ڈیٹن اپنی قبول احمدیت کی داستان بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ قبول احمدیت سے قبل وہ کئی سماجی برائیوں کا شکار تھے۔ دو شادیاں ناکام ہوچکی تھیں۔ شراب نوشی کے علاج کے لئے ایک مرکز میں داخل ہوئے تو وہاں محترم مظفر احمد صاحب ظفر نائب امیر امریکہ سے ملاقات ہوئی جنہوں نے مطالعہ کے لئے قرآن کریم دیا۔ سورہ فاتحہ ہی کا مطالعہ کیا تھا کہ ہستی باری تعالیٰ کے قائل ہوگئے اور جلد ہی بیعت کرکے مسجد ڈٹین میں خلوت نشین ہوئے۔ 1980ء میں ربوہ جا کر حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کی صحبت سے فیض پایا۔ بعد ازاں قادیان کی زیارت بھی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں