مکرم وسیم احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 جنوری 2011ء میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب کے قلم سے مکرم وسیم احمد صاحب کا ذکرخیر ہوا ہے جو دارالذکر لاہور میں دہشتگردی کے دوران 38 سال کی عمر میں شہید ہوگئے۔ آپ حسب عادت پہلی صف میں بیٹھے تھے۔
آپ مکرم عبدالقدوس صاحب آف سیالکوٹ کے بیٹے تھے۔ پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ کمپیوٹر سائنس میں M.Sc. تھے اور ایک فرم میں مینیجر تھے۔ نہایت بلند اخلاق، خوش گفتار، بااصول اور باحیا انسان تھے۔ اپنوں اور غیروں کے یکساں کام آتے۔ اپنے حلقہ میں ناظم اطفال تھے۔ بڑی تندہی سے ذمہ داری ادا کرتے اور بچوں کے دوست بن کر اُن کی تربیت کرتے۔ موصی تھے اور اپنے بجٹ سے زیادہ چندہ ادا کرتے تھے۔ آپ نے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
حضور انور ایدہ اللہ نے 9؍جولائی 2010ء کے خطبہ جمعہ میں شہید مرحوم کا ذکر فرمایا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں