فونٹ سائز:

وہ نفیس اور مطہر وہ نظافتوں پہ واری — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ لندن، 10؍اگست 2026ء)
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی و جون 2014ء میں مکرمہ بشریٰ جمیل صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو انہوں نے اپنی والدہ محترمہ ناصرہ محمود صاحبہ اہلیہ مکرم محمود احمد بشیر صاحب (سابق امیر جماعت ضلع جھنگ) کی یاد میں کہی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

وہ نفیس اور مطہر وہ نظافتوں پہ واری
وہ محبتوں کی خوگر اور امن کی پجاری
روشن صبیح چہرہ، دل اس سے سِوا تھا روشن
محفل میں جانِ محفل، طبیعت میں انکساری
قرآں سے تھی محبت خلافت پہ تھیں وہ قرباں
اللہ کے دیں کی خدمت میں زندگی گزاری
کبھی زندگی میں اُن کی جو کٹھن مقام آیا
دی ربّ کے در پہ دستک، کسی اُس سے آہ و زاری
دعا کا میٹھا چشمہ، وفا کا ٹھنڈا سایہ
خدایا فیض اُن کا ہم پر رہے یہ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *