Sunday, 18th October, 2026
»»
الفضل ڈائجسٹ سیرت النبی ﷺ (صداقت و امانت) الفضل ڈائجسٹ آنحضور ﷺ کی طہارت و پاکیزگی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 25؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 18؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 11؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 04؍ستمبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ سیرت النبی ﷺ (صداقت و امانت) الفضل ڈائجسٹ آنحضور ﷺ کی طہارت و پاکیزگی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 25؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 18؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 11؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 04؍ستمبر 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

وہ آیا بادشاہ کہ اِک جہاں ہے دست بستہ بھی — نظم

May 25, 2026 • 43 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ یوم خلافت نمبر 27- مئی 2026ء)

سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ امریکہ کے دوران عظیم الشان ایمان افروز نظاروں کے حوالے سے کہا گیا مکرم فاروق محمود صاحب کا کلام روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مئی 2015ء میں شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

چلی ہے خاص پُروا ، فضل کا ہے مینہ برستا بھی
وہ آیا بادشاہ کہ اِک جہاں ہے دست بستہ بھی
سپاہِ عزت و تکریم کا خدمت میں دستہ بھی
دلوں کو جانے والا ایک اِک ہے صاف رستہ بھی
کلیدِ شہر دل اعزاز سے پھر سونپی جاتی ہے
خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے

یہ ممکن ہی نہیں دستِ بشر میں ایسی طاقت ہو
کہ دنیا کے بھی ایوانوں پہ طاری رعبِ عظمت ہو
بدل ڈالے جو دل یکسر کسی میں وہ صداقت ہو
طلوع سورج ہے مغرب سے ، اگر چشمِ بصیرت ہو!
جو حق کی روشنی آئے ، تو ظلمت بھاگ جاتی ہے
خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے

فاروق محمود صاحب

دلوں کی سلطنت پر کر رہا ہے حکمرانی بھی
وہ جس سے منسلک ہے بادشاہت آسمانی بھی
جمالِ مصطفیٰ ؐ کی ہے جہاں میں وہ نشانی بھی
عیاں جس کی فصاحت سے ہوا یارِ نہانی بھی
صدائے ’اِنِّی مَعَکَ‘ شش جہت میں پھیل جاتی ہے
خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *