کچھ مجھے تدبیر بتلا دو وصالِ یار کی — نظم

February 13, 2026 16 مناظر الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 16؍فروری 2026ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍نومبر2014ء میں مکرم منظور احمد منظور صاحب بھیروی کی ایک نظم شامل اشاعت ہے ۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام

کچھ مجھے تدبیر بتلا دو وصالِ یار کی
ورنہ بچنے کی نہیں اُمید اس بیمار کی
مجھ کو حاصل ہو اسی میں دولتِ ہر دو جہاں
گر میسر ہو گدائی کوچۂ دلدار کی
مَیں نہ دشمن کا کروں شکوہ نہ قسمت کا گِلا
ہاں اسی پہ خوش ہوں جو مرضی مری سرکار کی
جنت و دوزخ کی مولا کچھ نہیں پروا مجھے
ہوں جہاں ہوتی رہے مجھ کو زیارت یار کی
لے گیا بازی تو دنیا سے وہ سلطان القلم
کیا حقیقت ہے مخالف آہنی تلوار کی

زار روس اور اُس کے اہل خانہ

دیکھ کر دنیا نشانوں پر نشاں بےخوف ہے
آجکل دیکھو ہوئی کیا زار حالت زار کی
گالیوں پر اب اُتر آئے ہیں دشمن حیف ہے
جب کوئی صورت نظر آئی نہیں انکار کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *