مالدیپ Maldives

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 11 مئی 2026ء)
دو ہزار خوبصورت جزائر پر مشتمل ملک جمہوریہ مالدیپ (Maldives) کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍نومبر2014ء میں شائع ہوا ہے۔ یہ سرسبز جزائر ناریل اور کھجور کے درختوں سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ تاہم ان میں سے صرف 220؍جزائر آباد ہیں۔
مالدیپ 26؍جولائی1965ء کو آزاد ہوا۔ یہ سری لنکا کے جنوب مغرب میں چارسو میل کے فاصلے پر ہے۔ اس کا رقبہ 298؍مربع کلومیٹر اور آبادی تین لاکھ سے زائد ہے۔ دارالحکومت مالے ایک مربع میل رقبے پر مشتمل ہے جس کی آبادی1977ء میں 3035 نفوس پر مشتمل تھی۔

مالدیپ کی آبادی (مئی2026ء کے اعدادوشمار کے مطابق) قریباً پانچ لاکھ بتیس ہزار ہے۔

دارالحکومت مالے قریباً تین میل لمبا اور ایک میل چوڑا ہے (جس کی آبادی اِس وقت ڈیڑھ لاکھ ہوچکی ہے۔)

مالدیپ کی کرنسی روپیہ ہے، ڈیوہی دفتری زبان ہے۔ برآمدات میں ناریل، چاول اور مچھلی جبکہ درآمدات میں چینی، تیل، کپڑا، آٹا اور ادویات شامل ہیں۔ بڑی صنعتیں فشنگ، سیاحت، گارمنٹس ہیں۔اس کی اپنی فضائی کمپنی ہے جو بھارت کے تعاون سے چل رہی ہے۔ ایک ایئرپورٹ بھی ہے۔ یہاں شرح خواندگی ۹۵فیصد ہے۔
مالدیپ میں موسم گرم مرطوب ہونے کی وجہ سے مچھروں کی کثرت ہے جو ملیریا کا سبب بنتے ہیں۔
مالدیپ کی کرنسی روپیہ ہے، ڈیوہی دفتری زبان ہے۔ برآمدات میں ناریل، چاول اور مچھلی جبکہ درآمدات میں چینی، تیل، کپڑا، آٹا اور ادویات شامل ہیں۔ بڑی صنعتیں فشنگ، سیاحت، گارمنٹس ہیں۔اس کی اپنی فضائی کمپنی ہے جو بھارت کے تعاون سے چل رہی ہے۔ ایک ایئرپورٹ بھی ہے۔ یہاں شرح خواندگی 95فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں