ہمیں شرفِ فضیلت ہے کہ مرتے ہیں خلافت پر — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ -2- مئی 2026ء)

روزنامہ‘‘الفضل’’ربوہ 25؍مئی 2015ء میں خلافت احمدیہ کے حوالے سے مکرم عبدالکریم خالد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:


انہیں زعمِ تفاخر ہے زر و مال و حکومت پر
ہمیں شرفِ فضیلت ہے کہ مرتے ہیں خلافت پر
زہے قسمت ہمارے سر پہ سایہ ہے امامت کا
ہمیں وہ لوگ ہیں جن کا یقیں پختہ خلافت پر
یہ اس کا فضل و احساں ہے یہ اس کی مہربانی ہے
یہ خاص الخاص رحمت ہے جو اُس نے کی جماعت پر
نبوت قدرتِ اوّل خلافت قدرتِ ثانی
یہ دونوں قدرتیں شاہد ہیں مہدی کی صداقت پر

ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب

خلافت منبعِ خیر و عمل رشد و ہدایت ہے
خلافت دائمی نعمت ہے منہاج نبوت پر
کہاں ہوگا جہاں اَور کوئی ہم سا خوش قسمت
کہ خود کو بیچ ڈالا ہے ترے دستِ امامت پر
ترا ہر بول شیریں ہے ترا ہر لفظ خوشبو ہے
ملائک وجد کرتے ہیں ترے حُسنِ خطابت پر

اپنا تبصرہ بھیجیں