ابن بطوطہ

محمد بن عبداللہ المعروف ابن بطوطہ 24؍فروری 1304ء کو طنجہ (مراکش) میں پیدا ہوئے۔ 22 برس کی عمر میں والدین کی اجازت سے حج کے لئے روانہ ہوئے اور الجزائر، تیونس اور ٹریپولی سے ہوتے ہوئے اسکندریہ پہنچے جو نہایت خوبصورت بندرگاہ تھی اور یہاں ایک Light House بھی موجود تھا۔ یہاں کئی علماء سے آپ کی ملاقات ہوئی۔ برہان الدین نامی ایک عالم نے آپ سے کہا کہ تم دور دراز سفر کروگے، ہندوستان جاؤ تو میرے دینی بھائی شیخ فرید الدین سے ضرور ملنا، سندھ میں بھائی رکن الدین سے ملاقات کرنا اور چین میں مولانا برہان الدین کو بھی سلام پہنچانا۔ چنانچہ ابن بطوطہ اسکندریہ سے قاہرہ پہنچے اور شام اور عراق کی سیر کرتے ہوئے 1326ء میں حج کی سعادت حاصل کی۔ پھر عراق اور ایران کی سیر کی اور دوبارہ حج کیا اور مکہ میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ چوتھا حج کرکے افریقہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ روانہ ہوئے اور یمن سے ہوکر کئی علاقوں کی سیر کرتے ہوئے روس پہنچ گئے۔ روسی بادشاہ کے ساتھ قسطنطنیہ بھی گئے اور پھر افغانستان سے ہوتے ہوئے 1333ء میں سندھ پہنچ گئے۔ اس وقت ہندوستان میں سلطان محمد تغلق کی حکومت تھی۔ ابن بطوطہ نے دس سال یہاں قیام کیا اور پھر جزائر سیلون اور مالدیپ سے ہوتے ہوئے چین پہنچے جہاں سے وطن واپس آگئے۔ گو آپ کا سفرنامہ معدوم ہے البتہ اس کا خلاصہ دستیاب ہے جو ابن حزی نے تیار کیا تھا۔
ابن بطوطہ کے حالاتِ زندگی مکرم پروفیسر احسان الٰہی سالک صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ 22؍جنوری 1996ء میں شامل اشاعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں