اعزاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2008ء کے مطابق محترمہ قریشہ سلطانہ صاحبہ المعروف بیگم شفیع احمدی، جو کہ مسلم لیگ شعبہ خواتین دہلی کی نائب صدر، اخبار ’’دستکاری‘‘ کی مدیرہ او ر نامور صحافیہ تھیں، کو تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 9؍دسمبر 2007ء کو تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے گولڈ میڈل دیا جو اُن کی بیٹی محترمہ پروفیسر سیدہ نسیم سعید صاحبہ نے وصول کیا۔ تقریب میں محترمہ بیگم شفیع احمد صاحبہ کی ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے یہ عبارت پڑھی گئی:
’’برصغیر کی پہلی مسلمان باپردہ خاتون صحافی جنہوں نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم کے ساتھ بھر پور کام کیا۔ آپ کی کئی تصاویر قائد اعظم کے ساتھ ہیں۔ آپ نے شملہ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ آپ ڈاکٹر سید شفیع احمد دہلوی کی اہلیہ تھیں جو ممتاز صحافی اور تحریک پاکستان کے رہنما تھے۔ جون 1947ء میں قائد اعظم نے مسلم ایڈیٹروں کی کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستان سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا اور کانفرنس میں شریک محترمہ بیگم شفیع احمد صاحبہ کی خدمات کو سراہا‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں