بات جب کرنا تو میزان یقیں میں تولنا ۔ نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30 ؍مارچ 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍مارچ 2013ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’مضمون بالا رہا‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
بات جب کرنا تو میزان یقیں میں تولنا
اذن جب ربّ الوریٰ کا ہو تو پھر لب کھولنا
بات کرنا کتنا آساں ہے نتائج دیکھ کر
کس قدر مشکل ہے کچھ ہونے سے پہلے بولنا
آنے والی کل کا نقشہ واضح خال و خد کے ساتھ
معجزہ ایسا دکھا سکتا نہیں انساں کا ہاتھ
سوز تھا لہجے کا ، دل کی دھڑکنوں کا ساز تھا
آج دریائے معانی کا عجب انداز تھا
ایسی یکسوئی ، توجہ اور ایسا انہماک
جو وہاں موجود تھا وہ گوش بر آواز تھا
چار سُو مہکی ہوئی تنویرِ سلطان القلم
برتر و افضل رہی تحریرِ سلطان القلم
دم بخود وہ بھی وہاں تھے جن کے تیور تھے کڑے
اور بھی اہلِ قلم تھے اور بھی عالم بڑے
نذر کر کے اپنے اپنے وقت کے حصے کے پھول
ورطۂ حیرت میں گم تھے ہاتھ باندھے تھے کھڑے
صرف اپنوں نے نہیں ، بلکہ یہ غیروں نے کہا
سارے مضمونوں سے مضموں آپؑ کا بالا رہا
اس سائٹ سے تفصیلی نوٹ کیسے حاصل کئے جائیں۔
عرض ہے کہ آپ ٹیگز میں اُس موضوع کے قریب ترین تلاش فرمائیں جس موضوع پر آپ کو مواد تلاش کرنا ہے۔ اُس موضوع سے متعلقہ تمام مضامین آپ کے سامنے آجائیں گے۔ ہر صفحے پر پچیس مضامین دیئے جاتے ہیں۔ یہاں آپ کو تمام مضامین کو بہرحال ایک نظر دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس مضمون کا کتنا مواد درکار ہے۔ دوسرا طریق یہ ہے کہ اوپر دیئے گئے ’سرچ‘ کے نشان کے ساتھ مخصوص الفاظ تلاش کرلیں۔ اور پھر سامنے آنے والے تمام مضامین کو ایک نظر دیکھ کر مواد کا انتخاب کرلیں۔ جس مواد کو بھی آپ منتخب کرتی ہیں اُسے کاپی پیسٹ کرسکتی ہیں۔ حضورانور کی کتب کے علاوہ ویب سائٹ میں دیا گیا سارا مواد اردو اور انگریزی کے اکثر پروگراموں میں کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔