حضرت مولوی حکیم نور محمد صاحبؓ موکل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13مئی 2009ء میں حضرت مولوی حکیم نور محمد صاحبؓ موکل (یکے از 313) کا مختصر ذکر شامل اشاعت ہے۔
حضرت نور محمد صاحب (مالک نوری شفاخانہ موکل ضلع لاہور۔ حال ضلع قصور) ایک مخلص اور فدائی وجود تھے۔ آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔ اخبار ’’البدر‘‘ کے اجراء پر آپؓ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مدیر کے نام جو خط لکھا وہ اخبار میں شائع شدہ ہے۔ حضور علیہ السلام نے کتاب ’’تحفہ قیصریہ‘‘ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی، کتاب ’’سراج منیر‘‘ میں چندہ دہندگان اور ’’کتاب البریہ‘‘ میں پُرامن جماعت میں آپؓ کا ذکر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں