سی لینڈ (Sea Land)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 23؍جون 2025ء)

بحری جہاز کے برابر دنیا کے آزاد ملک ’’سی لینڈ‘‘ کے بارے میں ایک مختصر معلوماتی مضمون روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 8؍جولائی2014ء میں روزنامہ’’پاکستان‘‘سے منقول ہے۔

سی لینڈ کی آبادی صرف بائیس افراد پر مشتمل ہے۔ اس ملک کی اپنی کرنسی، ڈاک ٹکٹ اور قومی ترانہ بھی ہے جبکہ ایک شہزادہ اور شہزادی بھی ہے۔ اس نے 1967ء میں اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا۔ دراصل یہ ایک پرانا قلعہ تھا جس پر دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کے ایک سابق میجر رائے بیٹس نے قبضہ کرلیا تھا۔ ۱س قلعے کو 1950ء کی دہائی میں خالی چھوڑ دیا گیا اور میجر رائے نے ماہی گیری اور براڈکاسٹنگ کے مشاغل اختیار کرلیے لیکن پھر برطانوی حکومت کی پابندیوں سے تنگ آکر اُس نے بالآخر اس قلعے میں اپنی بیوی ہوان کے ساتھ رہائش اختیار کرلی اور اسے برطانیہ سے آزاد ریاست قرار دے کر دونوں میاں بیوی یہاں کے بادشاہ اور ملکہ بن گئے۔ یہاں کے لوگ سمندر کے پانی کو خود ہی قابل استعمال بناتے ہیں اور اپنی آمدنی کے لیے ایک آن لائن دکان چلاتے ہیں جس کے ذریعے اپنی ریاست کی یادگاری اشیاء اور قومی القابات بیچتے ہیں۔ اس ریاست کا دعویٰ ہے کہ جرمنی اور فرانس نے اس کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرلیا ہے۔ اس وقت میجر رائے کا بیٹا مائیکل سلطنت کا حکمران ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں