محترم احمد خان صاحب

محترم احمد خان صاحب 13؍مارچ 1939ء کو مکرم یار محمد خان صاحب بستی مندرانی ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ مڈل کے بعد مختلف کاموں میں مصروف رہے۔ 1969ء میں خوابوں کی بناء پر زندگی وقف کی اور وقف جدید کے تحت بطور معلم خدمت کا سلسلہ شروع کیا جو 36 سال تک جاری رہا۔ 26؍جنوری 2006ء کو وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔
مرحوم بہت ملنسار، مہمان نواز اور سادہ و درویشانہ طبیعت کے مالک تھے، صاحب رؤیا و کشوف تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ (بحوالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍فروری 2006ء)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں