محترم میجر منظور احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 1996ء میں محترم میجر منظور احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر مکرم عبد الحمید چودھری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔
محترم میجر منظور احمد صاحب 1923ء میں پیدا ہوئے۔ 1939ء میں رائل نیوی میں ملازم ہوگئے اور 1946ء میں ملازمت سے فارغ کر دئیے گئے۔ 1950ء میں آپ نے پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ رَن کچھ کی جنگ کے دوران دشمن کی سرحد کے اندر کئی میل تک اُس کا پیچھاکیا۔ 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں قیدی بنالئے گئے اور دسمبر 1973ء تک جنگی قیدی رہے اور اس عرصہ میں بریلی کیمپ سے ایک دستی روزنامہ نکالتے رہے۔ 1977ء میں آپ فوج سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ بعد ازاں آپ کو امیر جماعت احمدیہ ساہیوال کے طور پر بھی خدمت کی توفیق ملی۔ 30؍ نومبر 1993ء کو ساہیوال میں آپ کی وفات ہوئی۔
آپ لطیف مزاح کے مالک تھے۔ 1947ء میں اپنے چچا کی بیٹی کی شادی میں شمولیت کے لئے آپ نے اپنے افسر کے نام ایک ماہ چھٹی کی درخواست دی۔ جب افسر نے آپ سے چچا کی بیٹی کی شادی پر اتنی لمبی چھٹی لینے کی وجہ پوچھی تو آپ نے بتایا کہ اُس کی شادی دراصل آپ ہی کے ساتھ ہو رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں