Monday, 24th August, 2026
»»
الفضل ڈائجسٹ آنحضرتﷺ کی غیرمسلموں سے حسین معاشرت دیگر جرائد دریچۂ راہنمائی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 31؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 24؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 17؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ10؍جولائی 2026ء الفضل ڈائجسٹ آنحضرتﷺ کی غیرمسلموں سے حسین معاشرت دیگر جرائد دریچۂ راہنمائی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 31؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 24؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 17؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ10؍جولائی 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

وہ تشریف لائے عجب ہی سماں تھا — نعتیہ کلام

July 19, 2026 18 مناظر الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ لندن، جلسہ سالانہ نمبر 22؍جولائی2026ء)
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ اکتوبر و نومبر2014ء میں مکرم طارق احمد مرزا صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب پیش ہے:

مسجد نبوی مدینہ منورہ

وہ تشریف لائے عجب ہی سماں تھا
’زمیں پر سے اِک نُور تا آسماں تھا‘
حریمِ تقدّس میں جوہرِ عالَم
حضورِ خدا آج رطب اللّساں تھا
تھے مسرور قدّوسیانِ فلک بھی
کہ دنیا پہ پھر سے خدا مہرباں تھا
وجودِ بشر میں ظہورِ خدائی
زمانے کو اپنی نظر پہ گماں تھا

ڈاکٹر طارق احمد مرزا صاحب

وہ احسنِ تقویم ، معراجِ آدم
وہ باعثِ تخلیقِ کَون و مکاں تھا
دعائے خلیلؑ اور نویدِ مسیحاؑ
وہ منجّی وہ محییٖ ، شہِ دو جہاں تھا
دکھا دی نگاہوں کو دیدار کی رَہ
ہٹایا ’وہ پردہ کہ جو درمیاں تھا‘
یہ اعزاز بھی اُس کی امّت نے پایا
غلامِ محمدؐ مسیح الزّماں تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *