یہی تحریک آخر منزل مقصود پر اُتری – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جنوری 2012ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک طویل نظم بعنوان ’’تحریک جدید‘‘ میں سے منتخب اشعار شامل اشاعت ہیں۔ ان اشعار میں سے ایک انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

یہی تحریک آخر منزل مقصود پر اُتری
ز القائے خداوندی دلِ محمود پر اُتری
وہ گھر جس کی تباہی چاہتے تھے ہر گھڑی دشمن
نئی رونق لئے اس خانۂ محسود پر اُتری
یہ شمع ایزدی ہر سو اُجالا کرنے والی تھی
میرے محمود کا یہ بول بالا کرنے والی تھی

یہ مہدی کی نگہبانی میں کردار مسلسل ہے
یہ تعمیرِ جہانِ نَو کی معمار مسلسل ہے
خلافت مبدا ہے انوار کا آفاق کے اندر
برائے انتشارِ نُور یہ کارِ مسلسل ہے
یہی تحریک ہے اقوام کے اقبال کا تارہ
یہ نوعِ بشر کے حال و استقبال کا تارہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں