Sunday, 13th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

اس کو ہے تقدیر نے نظروں سے اوجھل کر دیا – نظم

September 3, 2019 5 مناظر الفضل ڈائجسٹ

24جون 2009ء کو رات 11بجے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کوئٹہ (پاکستان) میں مکرم خالد رشید صاحب ابن مکرم عبدالرشید صاحب بعمر 45سال اور مکرم ظفر اقبال صاحب بعمر 50سال کو شہید کردیا تھا۔ مکرمہ ناہید خالد ملک صاحبہ اہلیہ محترم ملک خالد رشید اعوان صاحب ایڈووکیٹ مرحوم کی اس حوالہ سے کہی گئی ایک نظم لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے رسالہ ’’النساء‘‘ ستمبر تا دسمبر 2010ء میں شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:

اس کو ہے تقدیر نے نظروں سے اوجھل کر دیا
تیرے دردو غم نے دل کو ایسے بوجھل کر دیا
میں نے چاہا تھا بہت دنیا سے یہ بہلاؤں دل
تیری یادوں نے مجھے ہر شے سے غافل کردیا
مجھ میں کب اتنی سکت کہ زخم کھاؤں اب نیا
تیرے زخموں نے میرا ہر حوصلہ شل کردیا
اپنی قسمت کے ستارے کاش اب تبدیل ہوں
اس مقدّر نے تو اب جینا ہی مشکل کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *