بہت کم دوسروں سے، خود سے زیادہ بات کرتا ہوں – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 31 جولائی 2020ء)

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی‘‘الناصر’’اپریل تا جون 2012ء میں ایک محفل مشاعرہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس رپوٹ میں شامل جناب مقصودالحق صاحب کے نمونہ کلام میں سے انتخاب درج ذیل ہے:

بہت کم دوسروں سے، خود سے زیادہ بات کرتا ہوں
اسی اُسلوب سے، اپنے بسر اوقات کرتا ہوں
قلم جو ہاتھ میں ہے وہ تو اِک بے جان آلہ ہے
قلم جو دل کا ہے اُس سے رقم حالات کرتا ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں