حضرت امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ

حضرت امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ کا اصل نام محمد بن علی بن حسینؓ تھا یعنی آپؒ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے۔ آپؒ کے والد حضرت امام زین العابدینؓ نے آپؒ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ بارہ آئمہ میں آپؒ کا شمار پانچویں نمبر پر ہوتا ہے۔ آپؒ نے دس اموی حکمرانوں کا زمانہ دیکھا لیکن سیاست سے کنارہ کش رہے۔ آپؒ ہی کی تجویز پر اموی حکمران عبدالملک نے رومی سکے کو بند کرکے اسلامی سکہ رائج کیا۔
ایک روایت کے مطابق آپؒ کو بھی آپ کے والد کی طرح زہر دے کر شہید کیا گیا۔ آپؒ کی عمر صرف 57 برس تھی۔ آپؒ کا ذکر خیر مکرم فخرالحق شمس صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں