خدا کا شکر ہے بے حد کہ کٹ گئی آخر – نظم

May 12, 2019 • 17 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ظفر محمد ظفرؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

خدا کا شکر ہے بے حد کہ کٹ گئی آخر
شبِ دراز شبِ انتظارِ افریقہ
زہے نصیب کہ ہم میں امامِ وقت آیا
خوشا نصیب کہ آئی بہارِ افریقہ
دیارِ حبش میں آکرامانِ جاں پاکر
بڑھاگئے ہیں صحابہ وقارِ افریقہ
خدا کرے کہ لوائے بلالؓ کے نیچے
قرار پائے دل بے قرار افریقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *