دل میں دھڑکی ہیں دعائیں ، منزلیں اپنی قریب – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 3 جولائی 2020ء)

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (شہداء نمبر۔ شمارہ 2۔ 2010ء) میں مکرم الطاف قدیر صاحب کی درج ذیل نظم شامل اشاعت ہے:

دل میں دھڑکی ہیں دعائیں ، منزلیں اپنی قریب
اک جہاں مسرور ہے ، صد شکر اپنا یہ نصیب
پھر سلاسل کو ہے پگھلایا کسی کے اشک نے
وصل ہر موسم میں ہے قربانیوں کے عشق سے
یاد کر گلیاں شہادت کی بلالی آخریں
عشق خود بولا تھا جب ، ہو جا فِداصد آفریں
اب ثریا ہے زمیں پر ہر کنارے ہیں نشاں
تھام کر اِک ہاتھ کو بدلے گا اب سارا جہاں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں